ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر سے آئی ایس کو دہشت گرد سپلائی کرنے والا شخص افغانستان میں گرفتار ، 25 سال پہلے ہوا تھا فرار

اعجاز آہنگر عرف ابو عثمان الکشمیری سینٹرل جیل سے چھوڑے جانے کے فورا بعد ہی بنگلہ دیش چلا گیا تھا ، جہاں سے وہ پاکستان کی فلائٹ پکڑ کر وہاں چلا گیا تھا ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر سے آئی ایس کو دہشت گرد سپلائی کرنے والا شخص افغانستان میں گرفتار ، 25 سال پہلے ہوا تھا فرار
جموں و کشمیر سے آئی ایس کو دہشت گرد سپلائی کرنے والا شخص افغانستان میں گرفتار ، 25 سال پہلے ہوا تھا فرار

ڈاون ٹاون سری نگر کے نوا کڈال کا رہنے والا اعجاز احمد آہنگر جموں و کشمیر میں گزشتہ دو دہائی سے مطلوب تھا ۔ اس کو دہشت گردوں سے تعلق ہونے کی وجہ سے ایک مرتبہ گرفتار بھی کیا گیا تھا تاہم بعد میں چھوڑ دیا گیا تھا ۔ ایسا نوے کی دہائی کے درمیان ہوا تھا ۔ انگریزی اخبار ہندوستان ٹائمس کی ایک رپورٹ کے مطابق افغانستانی اور ہندوستانی دہشت گردی مخالف مشن کی دیکھ ریکھ کرنے والے افسران نے بتایا کہ ابتدا میں افسران کو اعجاز احمد آہنگر کے بارے میں جانکاری نہیں تھی اور انہیں بعد میں پتہ چلا کہ وہ جموں و کشمیر میں اسلامک اسٹیٹ کا اہم ریکروٹر ہے ۔


اعجاز آہنگر عرف ابو عثمان الکشمیری سینٹرل جیل سے چھوڑے جانے کے فورا بعد ہی بنگلہ دیش چلا گیا تھا ، جہاں سے وہ پاکستان کی فلائٹ پکڑ کر وہاں چلا گیا تھا ۔ 25 سال کے بعد اس کو اس مہینے کی شروعات میں افغانستان کے نیشنل ڈائریکٹر آف سیکورٹی نے قندھار میں گرفتار کیا ۔ اس کو راجدھانی کابل سے تقریبا 500 کلومیٹر کی دوری پر گرفتار کیا گیا ، جہاں کسی کو اس سے نہ کوئی فرق پڑا اور نہ ہی پتہ چلا ۔


این ڈی ایس کی پوری توجہ ان کے اہم ملزم اسلم فاروقی پر تھی ۔ اسلم اسلامک اسٹیٹ خراسان پردیش کا چیف ہے ، جس نے 25 مارچ کو کابل گرودوارہ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری لی تھی ، جس میں 27 عقیدتمند مارے گئے تھے ۔


ابتدائی پوچھ گچھ میں آہنگر نے اپنی شناخت اسلام آباد کے رہنے والے علی محمد کے طور پر بتائی اور اس کو اس کی شکل دیکھ کر گرفتار کرلیا گیا ۔ اپنی شناخت چھپانے کی پوری کوششوں کے باوجود آہنگر کی کیسے اصلیت سامنے آسکی ، یہ بات پوری طرح صاف نہیں ہے ۔ لیکن دہلی اور کابل میں کاونٹر ٹیرر آپریشن کرنے والے افسران نے انگریزی اخبار ہندوستان ٹائمس کو بتایا کہ انہیں بہت بعد میں پتہ چلا کہ انہوں نے چار اپریل کی گرفتاریوں میں اعجاز احمد آہنگر کو بھی گرفتار کیا ہے ۔ یہ 55 سال کا دہشت گرد جموں و کشمیر میں اسلامک اسٹیٹ کیلئے بھرتی کا کام کرتا تھا ۔
First published: Apr 17, 2020 10:10 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading