وادی کشمیر میں چھوٹے بچوں سے لے کر نوجوانوں تک میں اس چیز کا بڑھ رہا ہے رجحان ، ماہرین نے کیا خبردار
جنوبی کشمیر کے پانپور، ترال اور اونتی پورہ کے کئی علاقوں میں مختلف جگہوں پر نوجوان گروپس میں بیٹھ کر مختلف طرح کے گیمس کھیلنے میں مصروف نظر آرہے ہیں ۔ کئی نوجوانوں کے والدین اپنے بچوں کی ان حرکات و سکنات دیکھ کر کافی پریشان رہ رہے ہیں ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jul 19, 2020 06:16 PM IST

وادی کشمیر میں چھوٹے بچوں سے لے کر نوجوانوں تک میں اس چیز کا بڑھ رہا ہے رجحان ، ماہرین نے کیا خبردار ۔ علامتی تصویر ۔
وادی کشمیر میں لاک ڈاون کے دوران بچوں سے لے کر نوجوان ان دنوں تعلیمی ادارے بند ہونے کی وجہ سے زیادہ تروقت موبائل فونز میں مختلف قسم کے گیمس کھیلنے میں مصروف نظر آرہے ہیں ، جو کہ ایک قابل تشویش بات ہے ۔ اس دوران ماہرین کا ماننا ہے کہ زیادہ گیمس کھیلنے کی وجہ سے ہر عمر لوگ ذہنی تناو کے شکار ہوجاتے ہیں ۔ جبکہ بچوں کی صحت پر سب سے زیادہ منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔
جنوبی کشمیر کے پانپور، ترال اور اونتی پورہ کے کئی علاقوں میں مختلف جگہوں پر نوجوان گروپس میں بیٹھ کر مختلف طرح کے گیمس کھیلنے میں مصروف نظر آرہے ہیں ۔ کئی نوجوانوں کے والدین اپنے بچوں کی ان حرکات و سکنات دیکھ کر کافی پریشان رہ رہے ہیں ۔

زیادہ تر وقت موبائل کے ساتھ صرف کرنے سے ان میں جسمانی کمزوری کے ساتھ ساتھ دماغی کمزروی بھی پیدا ہوجاتی ہے۔
کچھ ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ کتاب پڑھنے اور لکھنے سے ان کی صحت ٹھیک رہنے کے ساتھ ساتھ زیادہ جانکاری بھی ملتی ہے ۔ تاہم اب ہر کسی کے ہاتھ میں اسمارٹ فون ہے ، جس کی وجہ سے بچے اور نوجوان مطالعہ کی اہمیت بھول گئے ہیں ۔ وہیں دوسری جانب زیادہ تر وقت موبائل کے ساتھ صرف کرنے سے ان میں جسمانی کمزوری کے ساتھ ساتھ دماغی کمزروی بھی پیدا ہوجاتی ہے۔