உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: کشمیری نوجوانوں کو تشدد کی راہ ترک کرکے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے: منوج سنہا

    J&K News: کشمیری نوجوانوں کو تشدد کی راہ ترک کرکے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے: منوج سنہا

    J&K News: کشمیری نوجوانوں کو تشدد کی راہ ترک کرکے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے: منوج سنہا

    Jammu and Kashmir : جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے کشمیری نوجوانوں کو بندوق اور تشدد کا راستہ ترک کر کے ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی تلقین کی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Jammu | Srinagar | Anantnag
    • Share this:
    جموں و کشمیر: جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے کشمیری نوجوانوں کو بندوق اور تشدد کا راستہ ترک کر کے ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی تلقین کی ہے۔ اننت ناگ کے رانی پورہ علاقے میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران منوج سنہا نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں نے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کی چھانپ چھوڑ دی ہے، لیکن چند عناصر یہاں کے جوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن یہاں کے لوگوں کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ منزلیں اور بھی ہیں جنہیں طے کرنے کی ضرورت ہے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: سرینگر میں ریکارڈ بارش، جون اور جولائی میں 122 سال کا ٹوٹا ریکارڈ 


    منوج سنہا نے کہا کہ خطے میں بے پناہ وسائل کو دیکھتے ہوئے 1990 میں نوجوانوں کو ہتھیار اٹھانے کی ضرورت نہیں تھی۔ جبکہ آج بھی کچھ لوگ خطے کے امن سے خوش نہیں ہیں اور نوجوان لڑکوں کو گمراہ کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2019 کے بعد ترقی کی رفتار نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ منوج سنہا نے نوجوانوں کے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی صحیح نشود نما اور تربیت میں کوئی کسر باقی نہ رکھتے ہوئے انہیں نئی اڑان کی جانب راغب کرنے میں اپنا کلیدی رول ادا کریں تاکہ کشمیری نوجوان تعمیر و ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو سکیں۔

     

    یہ بھی پڑھئے: سڑک کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں سے رابطہ عامہ میں آرہا ہے انقلاب


    انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوان زندگی کے ہر شعبے میں آگے بڑھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ضرورت اس بات کی ہے کہ انہیں صحیح سمت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کیلئے امن ایک لازمی جزو ہے اور جہاں امن نہیں ہے وہاں ترقی بھی نہیں ہے۔ اسلئے جموں و کشمیر کو مزید ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے قیام امن ضروری ہے ۔ ایل جی نے اشارہ دیا کہ ایسا کوئی مسلہ نہیں ہے، جو حل طلب ہو اور اگر سلیقے کے ساتھ کوئی بھی بات کی جائے تو وہ بات سنی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں روزگار کی نئی راہیں کھولنے کیلئے سرکاری سطح پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور آئندہ وقت میں نوجوان کیلئے روزگار کے مزید مواقع فراہم کئے جائیں گے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: