உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: امرناتھ یاترا میں کشمیری لوگ اہم کردار ادا کرتے ہیں : جی اے میر

    J&K News: امرناتھ یاترا میں کشمیری لوگ اہم کردار ادا کرتے ہیں : جی اے میر

    J&K News: امرناتھ یاترا میں کشمیری لوگ اہم کردار ادا کرتے ہیں : جی اے میر

    Jammu and Kashmir : جموں و کشمیر کانگریس کے صدر جی اے میر نے امرناتھ یاترا کے دوران یاتریوں کی سیکورٹی کے ساتھ ساتھ معمول کی نقل و حمل کو یقینی بنانے کا سرکار سے مطالبہ کیا ہے۔

    • Share this:
    جموں و کشمیر: رواں برس کی شری امرناتھ کی یاترا کے دوران یاتریوں کی حفاظت اور یاترا کے دوران معمول کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے حوالے سے جموں و کشمیر کانگریس کے صدر جی اے میر نے ایک بڑا بیان دیا ہے۔ جموں و کشمیر کانگریس کے صدر جی اے میر نے امرناتھ یاترا کے دوران یاتریوں کی سیکورٹی کے ساتھ ساتھ معمول کی نقل و حمل کو یقینی بنانے کا سرکار سے مطالبہ کیا ہے۔ اننت ناگ کے اموہ ویری ناگ میں پارٹی کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کے بعد میر نے کہا کہ امرناتھ یاترا مذہبی بھائی چارے کی مثال رہی ہے اور اس یاترا نے پوری دنیا کو امن اور مذہبی بھائی چارے کا پیغام دیا ہے۔ میر نے کہا کہ اس یاترا کے دوران ملک بھر سے ہندو لوگ اپنی عقیدت کا اظہار کرنے کیلئے امرناتھ آتے ہیں تو وہیں اس یاترا کو کامیاب بنانے کیلئے کشمیری مسلمان اپنی ہر خدمت انجام دیتے ہیں اور یاتریوں کو ہر طرح کا تعاون پیش کرتے ہیں۔ ایسے میں یاترا کو عوام دوست بنانے کے لیے انتظامیہ کو اقدامات اٹھانے چاہئے۔

    میر نے کہا کہ حال ہی میں جموں و کشمیر کے ایل جی نے آل پارٹی میٹنگ طلب کی تھی، جہاں پر ہر فرد نے امرناتھ یاترا کیلئے اپنا کلیدی تعاون فراہم کرنے کا عزم دہرایا۔ لیکن ایسے میں اگر کہیں پر لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، تو انتظامیہ کو یاتریوں کی سیکورٹی کے ساتھ سمجھوتہ کئے بغیر لوگوں کی ان مشکلات کا ازالہ ممکن بنانا چاہئے ۔ میر نے کہا کہ سیکورٹی ایک بڑا چلینج ہے اور انہیں امید ہے کہ آنے والے دنوں میں انتظامیہ کی جانب سے وضع کی گئی حکمت عملی میں مزید بہتری آئے گی۔

     

    یہ بھی پڑھئے: جموں میں ہندو مسلم بھائی چارے کی مثال، مسلمانوں نے امرناتھ یاتریوں کا کیا استقبال


    ادھر پولیس کے مطابق امرناتھ یاترا کے دوران پہلے ہی ایک ایڈوایزری جاری کر دی گئی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ یاتریوں کی سیکورٹی کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کا کاروبار اور دیگر کام کاج متاثر نہ ہو۔ پولیس کے مطابق کے پی روڈ پر  یاترا کے دوران دکانیں بند کرانے کی سوشل میڈیا پر افواہیں بے بنیاد ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یاتریوں کی نقل و حمل کے دوران بھی دکانیں کھلی رہتی ہیں۔ پولیس کے مطابق غلط افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: J&K میں انتخابات کروانے کا عمل شروع لیکن ریاستی درجہ کا کرنا ہوگا انتظار: منوج سنہا


    جی اے میر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں فی الوقت بی جے پی ہر جگہ بظاہر موجود ہے، لیکن آنے والے انتخابات میں یہاں کے عوام بی جے پی کو سبق سکھا کر ایک اچھا فیصلہ ضرور کریں گے ۔ میر نے کہا کہ بھلے ہی بی جے پی کانگریس یا دیگر جماعتوں کو بڑے بڑے جلسے نہیں کرنے دئے، لیکن آنے والے اسمبلی انتخابات میں گھر بیٹھے ہی جموں و کشمیر کے عوام اپنا فیصلہ سنائیں گے، جو یقینی طور بی جے پی کے خلاف ہوگا۔

    میر نے کہا کہ انہیں امید ہے کانگریس جموں کشمیر میں ایک بڑی سیاسی جماعت کے طور پر ابھرے گی کیونکہ لوگ کانگریس کی عوام دوست پالیسیوں سے بخوبی واقف ہو گئے ہیں۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: