اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کشمیر کا دستکار بُن رہا ہے قومی پرچم ، محبت اور بھائی چارے کا دے رہا ہے پیغام

    jammu and kashmir: جہاں ملک میں کئی لوگ انسانوں کو بانٹنے میں لگے ہیں، وہیں کشمیر کا ایک دستکار قالین بافی کے ذریعے قومی پرچم تیار کرنے میں مصروف ہے۔

    jammu and kashmir: جہاں ملک میں کئی لوگ انسانوں کو بانٹنے میں لگے ہیں، وہیں کشمیر کا ایک دستکار قالین بافی کے ذریعے قومی پرچم تیار کرنے میں مصروف ہے۔

    jammu and kashmir: جہاں ملک میں کئی لوگ انسانوں کو بانٹنے میں لگے ہیں، وہیں کشمیر کا ایک دستکار قالین بافی کے ذریعے قومی پرچم تیار کرنے میں مصروف ہے۔

    • Share this:
    شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں رہنے والا محمد مقبول قالین بافی کا ماہر ہے اور کئی ایسے فن پارے بُن چکا ہے جنہیں دیکھ کر انسان دنگ رہ جاتا ہے لیکن اس بار وہ اپنے فن سے ایک خاص پیغام دینا چاہتا ہے۔ جی ہاں محمد مقبول قومی ترنگا بُن رہا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ وہ قومی ترنگا بُننے سے محبت اور بھائی چارے کا پیغام پورے ملک کے باشندوں تک پہنچانا چاہتا ہے تاکہ انسانوں کو بانٹنے بجائے ، جوڑنے کا کام کیا جائے۔

    محمد مقبول کہتے ہیں کہ ہمارا قومی ترنگا سانجھا ہے اور اس کے تین رنگ مل کے اخوت اور مذہبی روا داری کا پیغام دیتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ انھوں نے قومی پرچم بُننے کا کام شروع کیا۔ وہ کہتے ہیں کہ کشمیر کی دستکاری سے انھیں محبت ہے اور قومی ہرچم سے بھی لہذا وہ بس اپنے فن کے ذریعے اپنی محبت کا اظہار کررہئے ہیں۔ انکی تمنا ہے کہ جب یہ پرچم تیار ہو رو اسے لال قلعہ پہ لہرایا جائے تاکہ بھائی چارے کے پیغام کے ساتھ ساتھ کشمیر کی دستکاری بھی عام ہو۔

    یہ بھی پڑھئے: J&K News: سیکورٹی فورسز نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کی ناپاک کوشش کو بنایا ناکام

    دہلی میں جماعت اسلامی ہند کی پریس کانفرنس، Target Killing کی مذمت کی

    اس پرچم کو بنانے میں کُل ایک مہینہ درکار ہے ۔ کشمیر کی دستکاری ایک بزُرے دور سے گُذر رہی ہے اور اس وقت اس کی معاشی افادیت کے ساتھ ساتھ اس کے پیغام محبت کو بھی عام کرنے کی ضرورت ہے۔ محمد مقبول کہتے ہیں کہ کشمیر میں کئی اسکمیں تو دستکاری کو فروغ دینے کے نام پر چلائی جا رہی ہیں لیکن بنیادی سطح پر کام کررہئے دستکاروں تک اس کا فائدہ نہیں پہنچ رہا ہے جسکے چلتے یہ رو بہ زوال ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: