وادی کشمیر کے گلمرگ میں ہورہی کھیلو انڈیا گیمس کے دوسرے دن ہفتہ کو برفانی طوفان نے کھیل سرگرمیوں میں رکاوٹ پیدا کردی ہے۔ اس پر آرگنائزرس نے احتیاطی طور پر کئی کھیل سرگرمیوں کو ممکنہ طور پر ملتوی کردیا ہے۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ برفانی طوفان کا بالائی علاقے کونگ ڈوری میں زیادہ اثر نظر آیا ہے۔
اس کی وجہ سے آرگنائزرس نے کونگ ڈوری میں اسکائنگ کے ساتھ کچھ دیگر کھیل سرگرمیوں کو بند کردیا ہے، جب کہ نشیبی گلمرگ علاقے میں کھیل کروائے جارہے ہیں۔ گلمرگ میں کھیلو انڈیا گیمس کے تیسرے سیزن کا 10 فروری کو آغاز ہوا ہے۔ یہ کھیلیں 14 فروری تک جاری رہیں گی۔ سون مرگ میں بھی برفانی تودے کھسکنے کے واقعات، نقصان نہیں
سون مرگ میں بھی برفانی تودے کھسکنے کے واقعات پیش آئے ہیںَ حالانکہ کسی بھی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ سون مرگ کے ہنگ علاقے میں صبح چٹانیں کھسکنے کا واقعہ پیش آیا۔ سری نگر سونمرگ سڑک پر برف کے بھاری جمع ہونے کے بعد بیکن اور ضلع انتظامیہ نے سڑک کو صاف کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔ اس کا ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہا ہے، جس میں گاؤں والے شور مچا رہے ہیں اور ایک دوسرے کو محفوظ مقامات پر جانے کے لیے کہہ رہے ہیں۔
قبل ازیں، موسمیاتی مرکز سرینگر نے 9 اور 10 فروری کو جموں کشمیر کے کچھ حصوں میں بھاری بارش اور برفباری کا انتباہ جاری کیا تھا۔ 11 فروری کو بھی موسم خراب ہونے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ اس کا جموں -سرینگر قومی شاہراہ سمیت دیگر رابطہ سڑکوں پر اثر پڑسکتا ہے۔
جموں میں گزشتہ منگل کی شروعات صاف موسم کے ساتھ ہوئی ہے۔ دوپہر کو تیز دھوپ نکلنے سے تپش کا احساس ہوا۔ یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے تھوڑا چڑھ کر 22.1 اور کم از کم درجہ حرارت 8.4 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔