جموں و کشمیر : مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو کی گاڑی رامبن میں ضلع حادثہ کا شکار، بال بال بچے

جموں و کشمیر : مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو کی گاڑی رامبن میں ضلع حادثہ کا شکار، بال بال بچے ۔تصویر : اے این آئی ۔

جموں و کشمیر : مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو کی گاڑی رامبن میں ضلع حادثہ کا شکار، بال بال بچے ۔تصویر : اے این آئی ۔

Kiren Rijiju Car Accident: پولیس نے کہا کہ آج سڑک راستے سے جموں سے سری نگر جاتے ہوئے مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو کی کار معمولی حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ حادثہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے ۔ کرن رجیجو کو ان کی منزل تک بحفاظت پہنچا دیا گیا ہے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Jammu and Kashmir | Ramban
  • Share this:
    سرینگر: جموں و کشمیر کے رامبن ضلع میں ہفتہ کو مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ معلومات کے مطابق ایک ٹرک کے ساتھ ان کی کار ٹکرائی، لیکن غنیمت یہ رہی کہ حادثہ میں کسی کو بھی کوئی چوٹ نہیں پہنچی ہے ۔ فی الحال مرکزی وزیر کشمیر وادی پہنچ چکے ہیں ۔

    پولیس نے بھی واقعہ کی تصدیق کردی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج سڑک راستے سے جموں سے سری نگر جاتے ہوئے مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو کی کار معمولی حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ حادثہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے ۔ کرن رجیجو کو ان کی منزل تک بحفاظت پہنچا دیا گیا ہے ۔

    معلومات کے مطابق یہ حادثہ جموں ۔ سری نگر ہائی وے پر اس وقت پیش آیا جب مرکزی وزیر کرن رجیجو کی کار رستے سے گزر رہی تھی اور اسی وقت ایک ٹرک ڈرائیور اپنی گاڑی کو بیک کررہا تھا ۔ اسی دوران مرکزی وزیر کی کار ٹرک کے پچھلے حصے میں گھس گئی ۔

    یہ بھی پڑھئے: جموں کشمیر میں 5اپریل سے خصوصی ووٹر فوٹو لسٹ ترمیمی مہم، اسمبلی انتخابات کی تیاری


    یہ بھی پڑھئے: جموں-کشمیر:اُدھم پور بس دھماکہ میں دو دہشت گردوں کے خلاف چارج شیٹ دائر



    تاہم اچھی بات یہ رہی کہ حادثہ میں کسی کو بھی کوئی چوٹ نہیں پہنچی اور کرن رجیجو بال بال بچ گئے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: