ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

کولگام انکاونٹر : مار گرانے سے پہلے سیکورٹی فورسیز نے ملی ٹینٹوں کو دیا خود سپردگی کا موقع ، دیکھیں ویڈیو

کولگام انکاونٹر سے پہلے سیکورٹی فورسیز نے ملی ٹینٹوں کو خود سپردگی کرنے کیلئے کہا ۔ ملی ٹینٹوں نے پیشکش ٹھکرا دی اور اس کے بعد انکاونٹر شروع ہوگیا ، جس میں 2 ملی ٹینٹ مارے گئے ۔

  • Share this:
کولگام انکاونٹر : مار گرانے سے پہلے سیکورٹی فورسیز نے ملی ٹینٹوں کو دیا خود سپردگی کا موقع ، دیکھیں ویڈیو
کولگام انکاونٹر : مار گرانے سے پہلے سیکورٹی فورسیز نے ملی ٹینٹوں کو دیا تھا خود سپردگی کا موقع ، دیکھیں ویڈیو

ظہور رضوی


کولگام : وانپورہ کھڈونی کولگام میں آج صبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ سے پہلے سیکورٹی فورسز نے یہاں چھپے ہوئے ملی ٹینٹوں کو سرینڈر کرنے کی پیش کش کی اور کئی بار انہیں آگاہ کیا کہ وہ ہتھیار چھوڑ کر باہر آجائیں اور خود سُپردگی کردیں ۔ اس سلسلہ میں ایک ویڈیو بھی نیوز 18  نیٹ ورک کو موصول ہوا ہے ، جو کہ ناظرین دیکھ سکتے ہیں ۔ تاہم ملی ٹینٹوں نے پیشکش ٹھکرا دی اور اس کے بعد انکاونٹر شروع ہوگیا ، جس میں 2 ملی ٹینٹ مارے گئے ۔ ملی ٹینٹوں کے قبضہ سے اسلحہ و بارود بھی ضبط کیا گیا ۔


ویڈیو میں پولیس اہلکار یہ کہتے ہوئے سنے جاسکتے ہیں کہ اندر کوئی ہے ، اگر ہے تو باہر آجاو ، آپ کو 5 منٹ دئے جاتے ہیں ، 5 منٹ کے اندر اندر باہر آجاو ، اگر باہر آئے ، تو کپڑے نکال کر آنا ، ہتھیار نیچے رکھ کر باہر آنا ، آپ کو موقع دیا جا رہا ہے کہ آپ سرینڈر کرو ۔



خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ضلع کے منزگام علاقہ میں حالیہ دنوں میں ہوئے انکاونٹر میں سیکورٹی فورسز نے اسی طرح کی پیش کش کی تھی ۔ تاہم یہاں بھی فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔  پولیس ذرائع کے مطابق پولیس ایس او پی کے اس طرح کا عمل تحت کرررہی ۔ تاکہ جھڑپ سے قبل سرینڈر کرنے کا ایک موقع دیا جاسکے ۔ پولیس کے مطابق اس طرح کے قانونی قواعد و ضوابط پر باضابطہ طورعمل کیا جاتا ہے ۔ واضح رہے کہ وادی کشمیر میں انکاونٹر کے مقام پر کئی مرتبہ فائرنگ شروع ہونے سے قبل اس طرح کی پیش کش کی گئی ہے اور ملی ٹینٹوں کو سرینڈر کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ۔
First published: May 30, 2020 09:24 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading