کولگام انکاؤنٹر کے دوران والدین کی اپیل کے بعد 2 دہشت گردوں نے کیا سرینڈر، بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ باردو ضبط
دہشت گردوں کو سرینڈر کرنے کی پیش کش کی گئی ان کے والدین کو بھی جائے وقوع پر بُلایا گیا جس کے بعد صبح سویرے یہاں پھنسے دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال کر سرینڈر کیا۔
دہشت گردوں کو سرینڈر کرنے کی پیش کش کی گئی ان کے والدین کو بھی جائے وقوع پر بُلایا گیا جس کے بعد صبح سویرے یہاں پھنسے دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال کر سرینڈر کیا۔
کولگام: سیکورٹی فورسز کو ہڈی گام کولگام علاقے میں آج اس وقت اہم کامیابی حاصل ہوئی جب دوران شب شروع ہوے انکوانٹر میں پھنسے ہوے ٢ مقامی دہشت گردوں نے ہتھیار چھوڑ کر خود سُپردگی کی جبکہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دوران شب سیکورٹی فورسز کو ہڈیگام کولگام علاقے میں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملی جس کے بعد یہاں محاصرہ ہوا اور کچھ دیر فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ اس دوران دہشت گردوں کو سرینڈر کرنے کی پیش کش کی گئی ان کے والدین کو بھی جائے وقوع پر بُلایا گیا جس کے بعد صبح سویرے یہاں پھنسے دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال کر سرینڈر کیا۔ گھریلو LPG Gas Cylinder کے بڑھے دام 50 روپے بڑھے، دہلی میں اتنی ہوئی قیمت
کولگام پولیس ، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ کاروائی کو اہم کامیابی سے تعبیر کیا جارہا ہے کیونکہ بہت کم موقعوں پر دہشت گرد سرینڈر کرنے پر آمادہ ہوتے ہیں ، پولیس نے ٹویٹ کرکے ان باتوں کی جانکاری دیتے ہوے بتایا ہے کہ دونوں مقامی دہشت گرد ہیں اور حال ہی میں انہوں نے ملی ٹینسی کا راستہ اختیار کیا۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔