اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جموں و کشمیر میں ڈرون کے ذریعہ اسلحہ اور منشیات کی اسمگلنگ میں لشکر طیبہ ملوث :ڈی جی پی

    جموں و کشمیر میں ڈرون کے ذریعہ اسلحہ اور منشیات کی اسمگلنگ میں لشکر طیبہ ملوث :ڈی جی پی

    جموں و کشمیر میں ڈرون کے ذریعہ اسلحہ اور منشیات کی اسمگلنگ میں لشکر طیبہ ملوث :ڈی جی پی

    Jammu and Kashmir : پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان جموں و کشمیر میں مسلسل دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے، لیکن سیکورٹی فورسز اس کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے چوکس ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Jammu | Srinagar
    • Share this:
    جموں و کشمیر : پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان جموں و کشمیر میں مسلسل دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے، لیکن سیکورٹی فورسز اس کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے چوکس ہیں۔ سری نگر میں یوم یکجہتی کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دلباغ سنگھ نے کہا کہ پاکستان، وہاں کی  فوج اور رینجرز کی مدد سے جموں و کشمیر میں اسلحہ، گولہ بارود اور منشیات اسمگل کرنے کے لیے ڈرون کا استعمال کررہا ہے، پاکستان کے ناپاک عزائم سے سبھی واقف ہیں۔ پاکستان ڈرونز کا استعمال اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور منشیات جموں و کشمیر میں اسمگل کرنے کے لیے کوشش کر رہا ہے۔ اگرچہ اس کی ان کوششوں کو کئی بار ناکام بنایا گیا تاہم اس کے باوجود پاکستان باز نہیں آرہا ہے۔ دلباغ سنگھ نے کہا کہ دہشت گرد تنظیم لشکر بنیادی طور پر اسمگلنگ میں ملوث ہے ۔"لشکر طیبہ بنیادی طور پر ڈرون کے ذریعے اسلحہ اور گولہ بارود اور منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہے۔ پاکستانی فوج اور رینجرز اسمگلنگ میں کالعدم دہشت گرد تنظیم کی مدد کر رہے ہیں۔ پاکستانی فوج اور رینجرز ان علاقوں میں موجود ہیں جہاں سے یہ ڈرون اڑائے جاتے ہیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی فوج اسمگلنگ کی پشت پناہی کر رہی ہے"۔

    انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے ایسی بہت سی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے اور اس غیر قانونی عمل میں ملوث بہت سے لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ایسے ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔حال ہی میں آر ایس پورہ سیکٹر میں اسلحہ اور گولہ بارود کی برآمدگی کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈی جی پی نے کہا کہ’’پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے اور دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے مزید تفتیش سے اس واقعہ اور اس کے پیچھے لوگوں کے بارے میں تمام تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں "۔

    وہیں  آئی جی بی ایس ایف کشمیر فرنٹیئر، راجہ بابو سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ایل او سی کے پار سے منشیات کی اسمگلنگ ایک چیلنج ہے، تاہم تمام فورسز، فوج، بی ایس ایف اور پولیس پاکستان کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے قریبی تال میل سے کام کر رہے ہیں۔ وہ سری نگر میں ڈل جھیل کے کنارے بی ایس ایف کی طرف سے منعقدہ یونٹی چین پروگرام کے موقع پر نیوز 18 سے بات کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے سرحد اور ایل او سی پر الرٹ ہیں ۔

    یہ بھی پڑھئے: سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں اس سال 40 پاکستانی دہشت گرد ہلاک، سیکورٹی فورسز کی بڑی کامیابی


    یہ بھی پڑھئے: کشمیری پنڈتوں کی ٹارگٹ کلنگس پر محبوبہ مفتی کا بی جے پی پر پلٹ وار، کہی یہ بڑی بات



    انہوں نے کہا کہ "فوج ہو یا بی ایس ایف، ہم دراندازی اور منشیات کی سمگلنگ سمیت پاکستان کے تمام مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے تیار ہیں۔ ہم سب ہمہ وقت چوکس رہتے ہیں اور ضرورت کے مطابق وقتاً فوقتاً حکمت عملی بدلتے رہتے ہیں تاکہ پاکستان اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہو سکے"۔ راجہ بابو سنگھ نے کہا کہ پاکستان موسم سرما کی آمد سے قبل مزید دہشت گردوں کو دھکیلنے کی کوشش کر سکتا ہے۔ تاہم جدید ٹیکنالوجی سمیت تمام وسائل کا استعمال کرتے ہوئے ان کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: