جموں و کشمیر پولیس نے سردی علاقے کرناہ سیکٹر میں ایک بڑی کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا ایک بڑا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا۔ دہشت گردی میں ملوث ایک افردا کی گرفتاری کے بعد دہشت گردوں کی ایک بڑی کمین گاہ کو تباہ کیا گیا۔ کیمن گاہ میں ذخیرہ کیا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ بارود اور منشیات کی بھاری کھیپ ضبط کی گئی ہے ۔
دہشت گردی مخالف سرگرمیوں میں ایک بڑی کامیابی میں کپواڑہ پولیس نے ضلع کے کرناہ علاقے سے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے اور بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور منشیات برآمد کی ہےکپواڑہ پولیس کو موصول ہونے والی ایک خاص اطلاع کی بنیاد پر، تھانہ کرناہ کے علاقے چٹکڑی میں دو افراد کے ذریعہ اسلحہ، گولہ بارود اور منشیات کی ایک بڑی کھیپ اسمگل کی گئی ہے۔
ایس ایچ او کرناہ کی قیادت میں پولیس ٹیم نے مشترکہ تلاشی مہم چلائی۔ آرمی 6 JAK RIF کی ایک ٹیم کے ساتھ تھی۔ سرچ آپریشن کے دوران ایک شخص عمر عزیز ولد عزیز الرحمان کمار ساکن چٹکی کو گرفتار کیا گیا۔ اس سے مسلسل پوچھ گچھ پر عمر نے اپنے اور اس کے دوسرے ساتھی کی طرف سے اسلحہ، گولہ بارود اور منشیات کی کھیپ حاصل کرنے کا اعتراف کیا۔
خفیہ ایجنسیوں کا دعویٰ، عام لوگوں پر IED اور گرینیڈ حملوں کی سازش رچ رہا پاکستاننوٹ بندی کے خلاف دائر تمام درخواستوں کو سپریم کورٹ نے کیا خارج اور کہی یہ بڑی باتکپواڑہ پولس کے مطابق کمین گاہ سے پانچ (05) پستول، 10 پستول میگزین، 77 پستول کے راؤنڈ، ایک پستول صاف کرنے والی راڈ، ایک پستول یوزر مینوئل گائیڈ، چار (04) ہینڈ گرنیڈ اور 9.450 کلو گرام وزنی منشیات جیسے ہیروئن کے 10 پیکٹ شامل ہیں۔
پولس کے مطابق ایک ایف آئی آر نمبر 01/2023 u/s 7/25 IA ایکٹ، 5 دھماکہ خیز مواد ایکٹ 8/21-29 NDPS ایکٹ 13,18, 20, 23 اور 38 UA(P) ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔"
پولس کے مطابق یہ کھیپ کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے ٹی آر ایف شاخ کے لیے تھی۔ جسے کپوارہ پولس نے ناکام بنادیا اور دہشت گردوں کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ پولس نے اسے ایک بڑی کاروائی سے تعیر کیا ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔