اپنا ضلع منتخب کریں۔

    لشکر رچ رہا ہے سیاستدانوں پر حملے کی سازش، سیکورٹی ایجنسیوں کو ملے ان پٹ

    لشکر رچ رہا ہے سیاستدانوں پر حملے کی سازش، سیکورٹی ایجنسیوں کو ملے ان پٹ۔ (علامتی تصویر)

    لشکر رچ رہا ہے سیاستدانوں پر حملے کی سازش، سیکورٹی ایجنسیوں کو ملے ان پٹ۔ (علامتی تصویر)

    غیر مقامی ملازمین، غیر مقامی لوگ جو چھ مہینے سے زیادہ وقت سے وادی میں رہ رہے ہوں، ڈاون ٹاون اور آس پاس کے علاقوں میں ریہڑی لگانے والے غیر مقامی لوگوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Baramula (Baramulla), India
    • Share this:
      دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے تین دہشت گردوں کے گروپ سیاسی قائدین، غیر کشمیریوں، سیکورٹی فورس اور فوجیوں پر حملے کی سازش رچ رہا ہے۔ اس میں دو پاکستانی سمیت تین دہشت گرد شامل ہیں۔

      سیکورٹی ایجنسیوں کو ملے ان پٹ میں پتہ چلا ہے کہ یہ گروپ سیکورٹی فورس پر گرینیڈ حملے کے ساتھ ہی آئی ای ڈی پلانٹ کر کے سیکورٹی فورس کی گاڑیوں کو اڑانے کی سازش میں لگا ہوا ہے۔ خاص طور پر بارہمولہ سے ہندواڑہ کے درمیان اس طرح کے حملے کی سازش ہوسکتی ہے۔

      ذرائع نے بتایا کہ اس گروپ میں مقامی دہشت گرد کے ساتھ ہی دو پاکستانی دہشت گرد بھی ہیں جن کی عمر 25 سال ہے۔ ان پٹ ہے کہ ان سبھی کو بارہمولہ ضلع کے چکلو گاوں کے آس پاس منڈراتے دیکھا گیا ہے۔ 27 اکتوبر کو شام ساڑھے سات بجے یہ چکلو گاوں کے وار محلہ میں دیکھے گئے تھے۔ حالانکہ، پولیس نے اس بارے میں کوئی بھی آفیشلی جانکاری نہیں دی ہے۔

      اس درمیان لشکر سے جڑی تنظیم رزیسٹنس فائٹرس کا ایک دھمکی بھرا خط سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔اس میں سیاسی قائدین، پولیس اہلکار اور ان کے افراد خاندان، کشمیری پنڈتوں، سیکورٹی فورس کی جانب سے استعمال کیے جانے والے پلوں اور سڑکوں کو اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ اس میں صاف طور پر کہا گیا ہے کہ چھوڑ کر جانے والے کشمیری پنڈتوں کو کسی بھی صورت میں چھیڑا نہیں جائے گا۔

      غیر مقامی ملازمین، غیر مقامی لوگ جو چھ مہینے سے زیادہ وقت سے وادی میں رہ رہے ہوں، ڈاون ٹاون اور آس پاس کے علاقوں میں ریہڑی لگانے والے غیر مقامی لوگوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      جموں و کشمیر : کیرن سیکٹر میں فوج نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا، ایک درانداز ہلاک

      یہ بھی پڑھیں:
      پاکستان کا کشمیر کو دہلانے کا پلان، 120 دہشت گرد دراندازی کیلئے تیار، کپواڑہ بنا ٹھکانہ

      اس کے علاوہ وہ لوگ بھی نشانے پر رہیں گے جو دہشت گرد سرگرمیوں کی مخالفت کررہے ہوں۔ وائرل خط میں کہا گیا ہے کہ باہری ٹرانسپورٹروں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔ ان سبھی کاموں کو پورا کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: