ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : لشکر طیبہ سے وابستہ دہشت گرد گرفتار ، اسلحہ بھی برآمد

جموں و کشمیر پولس کو آج اس وقت ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی جب اس او جی ہندواڑہ نے ایس او جی بانڈی پورہ اور تیرا آر آر کے ساتھ مشترکہ آپریشن کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ سرگرم دہشت گرد کو حاجن بانڈی پورہ سے گرفتار کر لیا ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : لشکر طیبہ سے وابستہ دہشت گرد گرفتار ، اسلحہ بھی برآمد
جموں و کشمیر : لشکر طیبہ سے وابستہ دہشت گرد گرفتار ، اسلحہ بھی برآمد

جموں و کشمیر پولس کو آج اس وقت ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی جب اس او جی ہندواڑہ نے ایس او جی بانڈی پورہ اور تیرا آر آر کے ساتھ مشترکہ آپریشن کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ سرگرم دہشت گرد کو حاجن بانڈی پورہ سے گرفتار کر لیا ، جس کی شناخت عاقب احمد راتھر عرف جانہ والد غلام محمد راتھر ساکنہ سہی پورہ ہندوارہ کے بطور ہوئی ہے ۔ اس کے قبضے سے اسحلہ و بارود بھی برآمد کیا گیا ۔ ۔پولس کے مطابق یہ دہشت گرد سیکورٹی فورسیز پر حملہ کی تاک میں تھا ۔ پولس نے اسے ایک بڑی کاروائی سے تعبیر کیا اور کہا یہ مزید نوجوانوں کو دہشت گردوں کی صفوں میں شامل کرنے کی کوشش کررہا تھا اور ایک بڑی تخریبی کارروائی انجام دینے کی تاک میں تھا ۔ پولس اور فوج کی بروقت کاروائی نے اس تنظیم کے منصوبوں کو ناکام بنا دیا ۔ پولس اسٹیشن گرالہ گنڈ میں ایف آئی ار درج کی گئی ہے ۔


واضح رہے گزشتہ روز  کپوارہ پولیس نے فوج اور سی آر پی ایف کی مدد سے ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں ملوث حزب المجاہدین کے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا تھا اور اس سلسلے میں حزب کے مقامی دہشت گرد سمیت چار اپر گراونڈ ورکروں کو گرفتار کیا گیا تھا ۔


پولیس کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ سرحد پار سے ہتھیاروں کو لانے اور دہشت گردوں تک پہنچانے کا ایک گروہ سرگرم ہوا ہے ، جس کے بعد فوج اور پولیس کی مشترکہ کاروائی میں پرویز احمد بٹ ساکنہ لولاب کو ہتھیاروں اور اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا ۔ اس کے بعد اس کے تین اپر گراؤنڈ ورکروں کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ۔ ان کے قبضے سے  بھاری مقدار میں اسلحہ بارود برآمد کیا گیا ہے ۔


ایس ایس پی کپواڑہ شیر رام امبار کار نے نیوز 18 کو تفصیلات  فراہم کرتے ہوئے کہا  کہ  پاکستان ہتھیاروں کو یہاں بھیج کر نوجوانوں کو دہشت گردانہ سرگرمیوں میں دھکیلنے کی کوشش کررہا ہے ۔ لیکن فوج اور پولیس ان کے منصوبوں کو ہمیشہ ناکام بنارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا دہشت گردانہ سرگرمیوں پر پولیس کی کڑی نگاہ ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 12, 2020 05:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading