உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شوپیاں اور بارہمولا میں رات سے جاری ہے انکاونٹر، سیکورٹی فورس کے گھیرے میں کئی دہشت گرد

    Youtube Video

    لگ بھگ چار گھنٹے چلے انکاونٹر میں دو دہشت گردوں کو مار گرایا گیا۔ کشمیر کے اے ڈی جی پی وجئے کمار نے بتایا کہ فی الحال سرچ آپریشن جاری ہے۔ دو مقامی دہشت گردوں کے گھرے ہونے کی خبر تھی، جس میں دونوں مارے گئے۔ دونوں کئی دہشت گردانہ واقعات میں شامل رہے تھے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu, India
    • Share this:
      جموں کشمیر کے شوپیاں اور بارہمولا میں دیر رات سیکورٹی فورس اور دہشت گردوں کے درمیان انکاونٹر کی خبر ہے۔ جانکاری کے مطابق شوپیاں ضلع کے چترگام میں سیکورٹی فورس نے پورے علاقے کو گھیر لیا ہے۔ دراصل، سیکورٹی فورس کو دیر رات اطلاع ملی تھی کہ چترگام میں کچھ دہشت گرد جمع ہیں۔ اس کے بعد تلاشی مہم چلائی گئی۔ ادھر بارہمولا میں بھی انکاونٹر جاری ہے۔ بارہمولا کے ودیپورہ پاٹن علاقے میں جاری اس انکاونٹر میں دو دہشت گردوں کے گھرے ہونے کی خبر ہے۔

      پولیس عہدیدار نے بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ اس سے پہلے جنوبی کشمیر کے کولگام میں منگل اور پیر کو تین دہشت گرد مارے گئے۔ پولیس نے بتایا کہ ضلع کے اہواٹو گاوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورس نے محاصرہ شروع کیا۔

      اس دوران محاصر سخت ہونے پر چھپے ہوئے دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے بھاگنے کی کوشش کی، لیکن سیکورٹی فورس نے موقع نہیں دیا۔ کئی مرتبہ خودسپردگی کی اپیل کے بعد بھی وہ نہیں مانے اور لگاتار سیکورٹی فورس پر فائرنگ کرتے رہے۔ اس کے بعد سیکورٹی فورس نے بھی جوابی کارروائی کی۔

      لگ بھگ چار گھنٹے چلے انکاونٹر میں دو دہشت گردوں کو مار گرایا گیا۔ کشمیر کے اے ڈی جی پی وجئے کمار نے بتایا کہ فی الحال سرچ آپریشن جاری ہے۔ دو مقامی دہشت گردوں کے گھرے ہونے کی خبر تھی، جس میں دونوں مارے گئے۔ دونوں کئی دہشت گردانہ واقعات میں شامل رہے تھے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      کیا اودھم پور دھماکوں میں استعمال کیا گیا 'اسٹکی بم'؟افغان کنیکشن بنا ایجنسیوں کیلئے دردسر

      یہ بھی پڑھیں:
      جموں-کشمیر: اُدھم پور میں اندرون 8 گھنٹے دوسرا بس دھماکہ، دہشت گردانہ سازش کا اندیشہ

      ایک دن پہلے پیر کو بٹ پورہ علاقے میں ہوئے انکاونٹر میں جیش سرغنہ پاکستانی دہشت گرد ابو ہریرہ کو مار گرایا گیا تھا۔ اس کے پاس سے ہتھیار، گرینیڈ برآمد کیے گئے تھے۔ انکاونٹر میں زخمی جوان اور دو شہریوں کی صحت میں بہتری آرہی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: