ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر میں گزشتہ 6 مہینے میں کوورنا کے سب سے کم معاملات درج

Coronavirus in Jammu and Kashmir : جموں و کشمیر میں اب تک کُل 1لاکھ 20 ہزار افراد کووڈ مثبت پائے گئے ہیں ۔ 1875 کی اموات واقع ہوئی ہیں جبکہ 1 لاکھ 15 ہزار 261 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر میں گزشتہ 6 مہینے میں کوورنا کے سب سے کم معاملات درج
جموں کشمیر میں گزشتہ 6 مہینے میں کوورنا کے سب سے کم معاملات درج

سرینگر : جموں و کشمیر میں آج 2 جولائی 2020 کے بعد سب سے کم کووڈ مثبت معاملات درج کئے گئے ۔ آج 22 ہزار 746 جانچ رپورٹس میں صرف 156 مثبت پائے گئے۔ پچھلی مرتبہ 2 جولائی کو 154 معاملات درج کئے گئے تھے ، جن میں سے 20 جموں میں اور 134 کشمیر میں پائے گئے تھے۔


جموں و کشمیر میں ستمبر مہینے میں تقریبا 1 ہزار روزانہ کی اوسط سے کووڈ کے نئے معاملات درج کئے گئے تھے ، لیکن دسمبر آتے آتے نئے کووڈ کیسوں کی تعداد کم ہوتی گئی۔ دسمبر مہینے میں سب سے کم معاملات درج کئے گئے۔ ستمبر مہینے میں سب سے زیادہ 37 ہزار 382 کووڈ مثبت کیسز اور 478 اموات درج کی گئی ۔


نیشنل ہیلتھ مشن کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں 19 ہزار 162 نئے کووڈ معاملات اور 284 اموات ہوئیں ۔ نومبر مہینے میں 15353 نئے معاملات اور 220 اموات جبکہ دسمبر مہینے میں 28 دسمبر تک صرف 9459 نئے کووڈ معاملات اور 167 اموات درج کی گئی ہیں ۔


ادھر ڈائریکٹر ہیلتھ سرویسز ڈاکٹر سمیر مٹو نے کووڈ 19 پھیلانے والے وائرس کے نئے اسٹرین کے بارے میں کہا کہ جموں و کشمیر میں ابھی تک کوئی ایسا معاملہ نہیں پایا گیا ہے۔ نیوز18 اردو کے ساتھ بات چیت کے دوران انھوں نے کہا کہ جو 20 افراد انگلینڈ سے کشمیر آئے تھے اُن سب کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں ۔ کووڈ ٹیکہ کاری کے بارے میں اُن کا کہنا ہے کہ جنوری کے پہلے ہفتے سے کشمیر میں ٹیکے لگوانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

جموں و کشمیر میں اب تک کُل 1لاکھ 20 ہزار افراد کووڈ مثبت پائے گئے ہیں ۔ 1875 کی اموات واقع ہوئی ہیں جبکہ 1 لاکھ 15 ہزار 261 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Dec 28, 2020 11:04 PM IST