ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

کشمیرمیں آدم خور تیندوا پنجرے میں قید،4سالہ بچی کی ہلاکت کے بعد چلائی گئی تھی تلاشی مہم

راشد نقاش سے جب یہ پوچھا کہ انہوں نے اس تیندوے کی پہچان کیسے کی تو انہوں نے بتایا کہ اس کی پہچان اس کے پنجوں کے نشان سے کی گئی اور یہ اسی علاقے میں سرگرم تھی۔ وایلڈ لایف کے اہلکاروں نے بتایا کہ کچھ دن قبل اس تیندوے کو ڈی سی آفس کے قریب پایا گیا لیکن گُنجان جھاڑیوں کی وجہ سے یہ اُنکے ہاتھ سے نکل گئی اور شکاری بھی کچھ نہ کرسکے۔

  • Share this:

کشمیر میں محکمہ وائلڈ لائف کو تقریباً 2 ہفتے کی مشقت کے بعد آج بڑی کامیابی ملی۔ محکمہ نے تیندوے کو پنجرے میں قید کیا جسے آدم خور قرار دیا گیا تھا۔ ریجنل وایلڈ لائف وارڈن کشمیر راشد نقاش کا کہنا ہے محکمہ نے وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں اس مادہ تیندوے کو پکڑنے کے لئے جال بچھا رکھے تھے۔ اوم پورہ علاقے 3 جون کو ایک 4 سالہ بچی ادا یاسر کو جب تیندوے نے صحن سے اٹھاکر نزدیکی نرسری میں اپنا شکار بنایا تھا تب سے ہی اس کی تلاش جاری تھی اور اس تلاش کے دوران ضلع میں پانچ تیندوے رہایشی علاقوں کے نزدیک پکڑے گئے لیکن یہ مادہ تیندوا اُنکے ہاتھ نہیں آرہی تھی۔ اس تیندوے کو مارنے کے لئے شکاری بھی کام پر لگائے گئے تھے۔


راشد نقاش سے جب یہ پوچھا کہ انہوں نے اس تیندوے کی پہچان کیسے کی تو انہوں نے بتایا کہ اس کی پہچان اس کے پنجوں کے نشان سے کی گئی اور یہ اسی علاقے میں سرگرم تھی۔ وایلڈ لایف کے اہلکاروں نے بتایا کہ کچھ دن قبل اس تیندوے کو ڈی سی آفس کے قریب پایا گیا لیکن گُنجان جھاڑیوں کی وجہ سے یہ اُنکے ہاتھ سے نکل گئی اور شکاری بھی کچھ نہ کرسکے۔ اس کے بعد اوم پورہ اور اس کے آس پاس علاقے میں مستقل پیٹرول جاری رکھی گئی اور محکمہ وائلڈ لایف کا ایک کنٹرول روم قایم کیا گیا ۔



ریجنل وائلڈ لایف وارڈن راشد نقاش نے کہا کہ وہ یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ یہ وہی آدم خور تیندوا ہے۔پکڑے گئے تیندوے کو داچھی گام منتقل کیا گیا ہے ۔وائلڈ لایف ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے تیندوے کافی دیر تک بند رکھنے پڑتے ہیں اور اس کے بعد ہی انکی بازآباکاری کے بارے میں سوچا جاتا ہے۔پچھلے ڈیڑھ ہفتے میں کشمیر میں 9 تیندوے پکڑے گئے ہیں جن میں دو تیندوے کے بچے بھی شامل ہیں ۔ یہ سارے تیندوے انسانی بستیوں میں یا پھر انکے آس پاس گھومتے پائے گئے ہیں ۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Jun 15, 2021 12:05 PM IST