اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جموں و کشمیر : منوج سنہا نے دیہی ترقی محکمہ کے پروجیکٹوں اور اسکیموں کی حالت کا لیا جائزہ، افسران کو دی یہ بڑی ہدایت

    جموں و کشمیر : منوج سنہا نے دیہی ترقی محکمہ کے پروجیکٹوں اور اسکیموں کی حالت کا لیا جائزہ، افسران کو دی یہ بڑی ہدایت

    جموں و کشمیر : منوج سنہا نے دیہی ترقی محکمہ کے پروجیکٹوں اور اسکیموں کی حالت کا لیا جائزہ، افسران کو دی یہ بڑی ہدایت

    Jammu and Kashmir : لیفٹیننٹ گورنر نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ خواتین کی کاروباری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے خریداری میں سیلف ہیلپ گروپس کو ترجیح دیں اور آتم نربھر جموں کشمیر کی مضبوط بنیاد کی تعمیر کے لیے دیہات کی زبردست صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Jammu | Srinagar
    • Share this:
    جموں و کشمیر : لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو سول سکریٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران دیہی ترقی محکمہ کے پروجیکٹوں اور اسکیموں کی حالت کا جائزہ لیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ خواتین کی کاروباری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے خریداری میں سیلف ہیلپ گروپس کو ترجیح دیں اور آتم نربھر جموں کشمیر کی مضبوط بنیاد کی تعمیر کے لیے دیہات کی زبردست صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے۔ ہم دیہی علاقوں کو پسماندگی کے طوق سے آزاد کرنے اور انہیں خود انحصار بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ انتظامیہ کو تمام سطحوں پر لگن، عزم اور ایمان کے ساتھ رکاوٹوں کو دور کرنے اور جموں کشمیر کے دیہی چہرے کو بدلنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔ مختلف اسکیموں کو لاگو کرتے ہوئے، ہمیں موثر عمل درآمد کے لیے مشترکہ نقطہ نظر کو اپنانا چاہیے۔

    لیفٹیننٹ گورنر نے عہدیداروں سے کہا کہ ہماری کوششوں کا مقصد مضبوط دیہی معیشت کی تشکیل ہونا چاہئے جو روزگار کے مواقع فراہم کرے ۔ دیہی خاندانوں کے لئے زیادہ آمدنی پیدا کرے اور ہر ایک کے لئے دولت پیدا کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سینئر افسران کو یقینی بنانا چاہئے کہ روزگار اور ذریعہ معاش پیدا کرنے کی اسکیموں کو زمین پر مؤثر طریقے سے لاگو کیا جا رہا ہے اور سیلف ہیلپ گروپس کے اراکین کی ہنر مندی اور صلاحیت کی تعمیر کے لیے وسائل کا استعمال کریں ۔

    بتایا گیا کہ جموں و کشمیر میں اس کے 41 فیصد کام کنورژن کے تحت ہیں جو UT کے مثبت اقدامات اور پیشرفت کو ظاہر کرتے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ٹینڈرنگ کے عمل کو تیز کرنے، منریگا کے تحت زیر التوا ادائیگیوں اور دیگر ذمہ داریوں کو صاف کرنے کے لیے واضح ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کمشنر/ سیکرٹری محکمہ دیہی ترقی کو مزید ہدایت کی کہ وہ ضلعی منصوبوں پر عمل درآمد کی نگرانی کریں۔

    یہ بھی پڑھئے: دہشت گردانہ سازش رچ رہا پاکستان؟ 9 مہینے میں 191 ڈرون ہندوستان میں گھسے، 7 کو مارگرایا گیا


     

    یہ بھی پڑھئے: این آئی اے نے جموں و کشمیر میں 18 مقامات پر چھاپے مارے ، ایک شخص کو کیا گرفتار


    دیہی ترقی کے شعبے میں ابھرتے ہوئے مسائل اور چیلنجوں اور آگے بڑھنے کے راستے پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی اور ان کے نمائندوں کی ترقیاتی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے پی آر آئی کے اراکین اور مقامی باشندوں کے ساتھ قریبی تال میل میں کام کریں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ بے گھر لوگوں اور کچے کے مکانات رکھنے والوں کی شناخت کے لیے ایک سروے کرے اور PMAY-G کے تحت دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے بہترین طریقوں کو نقل کرنے کا مشورہ دیا۔

    مندیپ کور، کمشنر/ سکریٹری برائے حکومت، دیہی ترقی اور پنچایتی راج محکمہ نے لیفٹیننٹ گورنر کو محکمہ کے مجموعی کام اور مستقبل کی فراہمی کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے چیئر  محک کے بہترین طریقوں سے بھی آگاہ کیا۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: