جموں یونیورسٹی میں پانچ روزہ چھتیس واں انٹر یونیورسٹی نارتھ زون یوتھ فیسٹول شروع
جموں یونیورسٹی میں پانچ روزہ چھتیس واں انٹر یونیورسٹی نارتھ زون یوتھ فیسٹول شروع
Jammu and Kashmir News: فیسٹول کا افتتاح جموں و کشمیر یو ٹی کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا۔ منوج سنہا نے فیسٹول کے شرکا کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے فیسٹول سے ملک کے مختلف حصوں کے نوجوانوں کو اپنی بات رکھنے اور دوسروں کے تجربے سے واقف ہونے کاموقع ملتا ہے۔
جموں : جموں یونیورسٹی میں پانچ روزہ چھتیس واں انٹر یونیورسٹی نارتھ زون یوتھ فیسٹول 'انتر ناد' آج سے شروع ہوگیا ہے۔ اس فیسٹول کا افتتاح جموں و کشمیر یو ٹی کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا۔ منوج سنہا نے فیسٹول کے شرکا کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے فیسٹول سے ملک کے مختلف حصوں کے نوجوانوں کو اپنی بات رکھنے اور دوسروں کے تجربے سے واقف ہونے کاموقع ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثقافتی اور دیگر سرگرمیوں سے ان نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور آنے والی نسل کو ایک نئی راہ دکھانے کا موقع میسر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گانا بجانا، ڈانس، فائین آرٹ ، تھیٹر جیسی سرگرمیاں طالب علموں کا حوصلہ بڑھانے کا موجب بنتی ہیں۔ اس موقع پر لیفٹننٹ گورنر نے ملک کی مختلف یونیورسٹیوں کے نئی پود کی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں ادا کئے جارہے رول کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ خوشحال سماج کی راہ تعلیمی اداروں سے ہوتے ہوئی ہی گزرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں اپنائی گئی قومی تعلیمی پالیسی نے پورے تعلیمی نظام میں ایک نئی جہت پیدا کی ہے اور اس پالیسی کو بدولت نوجوان پود ریسرچ کی طرف راغب ہورہے ہیں۔ ایل جی نے جموں و کشمیر کی یویورسٹیوں سے جموں و کشمیر میں ہونے والی جی بیس کی میٹنگ کی تیاریوں میں طاالب علموں کی شرکت کو یقینی بنانے میں اپناکردار نبھانے کے لئے کہا۔
اس موقع پر ایل جی منوج سنہا نے انتر ناد کا Souvenir بھی جاری کیا۔ پانچ روزہ اس یوتھ فیسٹول میں ملک کی کئی یونیورسٹیوں کے طلبہ کے ساتھ ساتھ تدریسی عملے کی شخصیات اور دیگر افسران شرکت کر رہے ہیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔