J&K News: منوج سنہا نے اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں کئی فلیگ شپ پروگراموں کا کیا افتتاح

Jammu and Kashmir : لیفٹنٹ گورنر منہوج سنہا نے اپنے خطاب میں  بتایا کہ وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں مرکزی سرکار جموں وکشمیر کی ترقی کے لئے کام کر رہی ہے اور اس ضمن میں ترقی کو نچلے پائیدان تک پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

  • Share this:
اونتی پورہ : لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی کے اپنے پہلے دورے کے دوران یونیورسٹی کے فلیگ شپ انٹرپرینیورئل اینڈ انوویشن ہب، سینٹر کے زیر اہتمام نیشنل اکیڈمی - انڈسٹریل کنکلیو کے دوران مختلف اسٹارٹ اپس و دیگر اقدامات کا آغاز کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے دورے کے دوران اسلامک ایونیورسٹی کیمپس میں کلیدی بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کو وقف کیا، جس میں سینٹر فار انوویشن اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ، فوڈ ٹیکنالوجی بلاک، نرسنگ کالج بلاک اور فوڈ ٹیسٹنگ لیب شامل ہیں۔ انہوں نے صنعت، کاروباری اداروں اور حکومت کے درمیان مفاہمت ناموں پر دستخط کرنے کی بھی صدارت کی ہے۔ ایل جی نے پروگرام کے دوران یونیورسٹی کا کمیونٹی اخبار 'ناد' بھی جاری کیا۔

یہ بھی پڑھئے: یاسین ملک نے اپنے اوپر لگے الزامات کو صحیح مانا، 19 مئی کو سزا پر سماعت

اس موقع پر کنکلیو کے دیگر معززین اور مقررین کے علاوہ لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر، ڈاکٹر ارون کمار مہتا، روہت کنسل، پروفیسر طلعت احمد، وائس چانسلر یونیورسٹی آف کشمیر، پروفیسر انیل کے علاوہ کئی چیمبرز، فیڈریشنز اور صنعتوں کے سربراہان کے اختراعات اور کاروباری سرگرمیوں کے شعبے کے کئی نامور ماہرین نے بھی اس پروگرآم میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھئے : محبوبہ مفتی نے لال قلعہ اور تاج محل کو مندر میں تبدیل کرنے کا بی جے پی کو دیا چیلنج

لیفٹنٹ گورنر منہوج سنہا نے اپنے خطاب میں  بتایا کہ وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں مرکزی سرکار جموں وکشمیر کی ترقی کے لئے کام کر رہی ہے اور اس ضمن میں ترقی کو نچلے پائیدان تک پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی یونٹس کھولنے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے یو ٹی انتظامیہ عہد بند ہے اور اس حوالے سے سرکاری سطح پر کوئی لیت ولعل نہیں کیا جائے گا ۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر شکیل احمد رومشو نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ اسلامک یونیورسٹی میں طلبہ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر مند بھی بنایا جارہا ہے ، تاکہ مستقبل میں یہ نوجوان دوسروں کے لئے روزگار کے وسائل پیدا کریں ۔ یونیورسٹی کے ایک طالب علم سید جنید نے نیوز18 کو بتایا کہ ایسے پروگرام منقعد کرنے سے طلبہ کے حوصلے بلند ہورہے ہیں اور انہیں اپنے خواب کو پورا کرنے میں اس سے کافی مدد ملے گی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published: