உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    منوج سنہا نے سرینگر کے ڈاون ٹاون کے الہی باغ میں اسپورٹس اسٹیڈیم کا کیا افتتاح

    منوج سنہا نے سرینگر کے ڈاون ٹاون کے الہی باغ میں اسپورٹس اسٹیڈیم کا کیا افتتاح

    منوج سنہا نے سرینگر کے ڈاون ٹاون کے الہی باغ میں اسپورٹس اسٹیڈیم کا کیا افتتاح

    Jammu and Kashmir : سرکار جموں و کشمیر کے کھلاڑیوں کو بہتر کھیل سہولیات میسر کرانے کی طرف خصوصی دھیان دے رہی ہے۔ یو ٹی کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے آج سرینگر شہر کے ڈاون ٹاون علاقے کے الہی باغ میں ایک اسپورٹس اسٹیڈیم کا افتتاح کیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Srinagar | Jammu
    • Share this:
      رمیش امباردار

      جموں و کشمیر : سرکار جموں و کشمیر کے کھلاڑیوں کو بہتر کھیل سہولیات میسر کرانے کی طرف خصوصی دھیان دے رہی ہے۔ یو ٹی کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے آج سرینگر شہر کے ڈاون ٹاون علاقے کے الہی باغ  میں ایک اسپورٹس اسٹیڈیم کا افتتاح کیا۔ ایل جی نے اس موقع پر شہر خاص کے لوگوں خاص کر نوجوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شہر خاص اب کھیل سرگرمیوں کا مرکز بن رہا ہے۔  انہوں نے کہا کہ شہر خاص کے نوجوان اب کھیل سرگرمیوں کی طرف راغب ہو رہے ہیں، جو ایک بہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مُجھے آج بتایا گیا کہ گزشتہ پچتھر برس میں یہ پہلا موقع ہے جب جموں و کشمیر سرکار کے کسی سربراہ نے شہر کے ڈاون ٹاون علاقے کا دورہ کیا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: جموں و کشمیر: بجبہاڑہ علاقہ میں 24 گھنٹوں میں دو انکاونٹرز، مزید دو دہشت گرد ہلاک


      انہوں نے کہا کہ اگرچہ شہر کا ڈاون ٹاون علاقہ پہلے ملٹینسی کے لئے بدنام تھا ۔ تاہم اب  حالات بدل گئے ہیں اور اس علاقہ کے نوجوان اب کھیل سرگرمیوں کی طرف دلچسپی دکھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برس میں سرینگر کے ڈاون ٹاون علاقے میں کھیل سرگرمیوں میں کافی اضافہ ہوا ہے اور یہاں کے کئی نوجوان کھلاڑیوں نے ملکی اور بین الا اقومی سطح کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: آزاد اور ان کی سیاسی پارٹی جموں و کشمیر کے سیاسی منظر نامہ پر کتنا ہوسکتی ہے اثر انداز؟


      ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ وہ دن اب دور نہیں جب شہر خاص کے نوجوان کھلاڑی اولمپک کھیل مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔ ایل جی منوج سنہا نے جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کی اس بات کے لئے سراہنا کی کہ اس نے  ریکارڈ مدت میں الہی باغ اسپورٹس اسٹیڈیم تعمیر کرکے یہاں کے نوجوانوں کے لئے وقف کیا۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مثبت طریقہ سے استعمال کرکے  اپنی زندگی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ سماجی تعمیر میں بھی اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ زندگی ایک مرتبہ ملتی ہے اور ہمیں اس کا صحیح استعمال کرکے انسانیت کی بقا کے لئے کام کرنا چاہئے۔

      انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل ان کھلاڑیوں کی تلاش میں ہے جو بہتر صلاحیت رکھتے ہوں اور ایسے کھلاڑیوں کو مزید تربیت دی جائے گی۔ تاکہ وہ بہتر ڈھنگ سے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرسکیں۔  اس موقع پر ایل جی نے سعدیہ طارق، شوکت احمد اور دانش فاروق کی مثال دے کر کہا کہ ایسے کئی کھلاڑی ہیں جنہوں نے جموں و کشمیر اور ملک کا نام روشن کیا ہے۔ گورنر نے کہا کہ ہمیں شہر خاص کے  تاریخی رُتبے کو بحال کرنا ہے، کیونکہ کچھ خودغرض عناصر نے یہاں کے کچھ نوجوانوں کو غلط راستے کی طرف دھکیل کر شہر خاص کو بدنام کیا، لیکن اب حالات بدل رہے ہیں اور ایسے عناصر کی چالیں کامیاب نہیں ہونے والی ہے ۔ کیونکہ یہاں کے نوجوان اب آگے بڑھنا چاہتے ہیں ۔

      ایل جی نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنے بچوں کو ڈرگس سے دور رکھیں ۔ تاکہ ان کا مستقبل تابناک بنے ۔ گورنر نے کہا کہ اس کے لئے سرکار ہر ضروری اقدامات کر رہی ہے ۔ تاہم والدین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو صحیح راستہ دکھائیں ۔ یہ پہلا موقع ہے جب  شہر خاص میں اتنی بڑی تعداد میں لوگ خاص کر نوجوان ایل جی منوج سنہا کے اس پروگرام میں ہوئے۔

      اس سے پہلے اس علاقے میں گزشتہ کئی برسوں کے دوران  اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی سرکاری تقریب میں شرکت کبھی دیکھی نہیں گئی۔ لوگوں کی اس تقریب میں شرکت اس بات کی غماز ہے کہ جموں و کشمیر کے حالات بدل رہے ہیں اور لوگ یوٹی کی ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ یہاں کے نوجوانوں کے مستقبل کے فکر مند ہیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: