جموں و کشمیر: پڑوسی ملک کی طرف سے پھیلائی جارہی منشیات کی دہشت گردی اجتماعی کوششوں سے ختم کی جائے گی: منوج سنہا
جموں و کشمیر: پڑوسی ملک کی طرف سے پھیلائی جارہی منشیات کی دہشت گردی اجتماعی کوششوں سے ختم کی جائے گی: منوج سنہا
Jammu and Kashmir News : جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ پڑوسی ملک کی طرف سے پھیلائی جارہی منشیات کی دہشت گردی اجتماعی کوششوں سے ختم کی جائے گی۔
جموں : جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ پڑوسی ملک کی طرف سے پھیلائی جارہی منشیات کی دہشت گردی اجتماعی کوششوں سے ختم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم نے اپنے من کی بات پروگرام کے ذریعہ ملک کے نوجوانوں کو چلینجوں پر قابو پانے اور زندگی میں ایک اہم ہدف طے کرنے کی ترغیب دی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے من کی بات ریڈیو پروگرام کا 100 واں قسط نشر ہونے کے موقع پر میراتھن کو جھنڈی دکھانے سے پہلے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا کہ پروگرام کا سوواں قسط مکمل ہوچکا ہے جو کی ایک تاریخی لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میراتھن بھی منشیات کے خلاف لوگوں کو بیدار کرنے میں مددگار ثابت ہوگا اور متحدہ طور لوگ اس بدت کے خاتمے کے لئے اُٹھ کھڑے ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سماج کا ہر طبقہ منشیات کی برائی کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کا عزم کئے ہوئے ہے اور اب لوگ اس لعنت اور اس کی اسمگلنگ کا خاتمہ کرنے کا عہد کرچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرکار اور لوگوں کی مجموعی کوششوں کی بدولت ہی یہ ختم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک ہماری نوجوان نسل کے مستقبل کو تاریک بنانے کے درپے ہے ۔ تاہم جموں و کشمیر کے لوگ اس کی اس چال کو خاک میں ملا دینے کیلئے متحد ہوئے ہیں۔ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا کہ اس کی لاکھ کوششوں کے باوجود بھی ہمارے نوجوان اب اس کے جھانسے میں نہیں آتے ہیں اور یہ نوجوان اپنے مستقبل کو سنوارنے اور ملک کی ترقی کو یقینی بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان ہی قوم کی طاقت ہوتے ہیں، لہذا ہم سب کا فرض ہے کہ ہم اپنے بچوں کے مستقبل کو ذہن میں رکھ کر منشیات کی اسمگلنگ کرنے والوں کو بے نقاب کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچانے میں سرکار کی مدد کرنی ہوگی۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔