உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: منوج سنہا کی ہائی لیول میٹنگ، امرناتھ یاترا کی سیکورٹی کا لیا جائزہ

    J&K News: منوج سنہا کی ہائی لیول میٹنگ، امرناتھ یاترا کی سیکورٹی کا لیا جائزہ

    J&K News: منوج سنہا کی ہائی لیول میٹنگ، امرناتھ یاترا کی سیکورٹی کا لیا جائزہ

    Jammu and Kashmir : لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹوں اور اضلاع کے ایس ایس پیز سمیت سول اور پولیس افسران کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں جموں ڈویژن میں سیکورٹی صورتحال، ترقیاتی کاموں اور شری امرناتھ جی یاترا کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

    • Share this:
    جموں : لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے گزشتہ شام یہاں تمام 10 ڈسٹرکٹ مجسٹریٹوں اور اضلاع کے ایس ایس پیز سمیت سول اور پولیس افسران کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں جموں ڈویژن میں سیکورٹی صورتحال، ترقیاتی کاموں اور شری امرناتھ جی یاترا کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ سری نگر سے جموں پہنچنے کے فوراً بعد سنہا نے چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا، پرنسپل سیکرٹری ہوم آر کے گوئل، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشوار کمار، پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) دلباغ سنگھ سمیت سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ جموں کنونشن سنٹر میں کمشنر رمیش کمار، ایڈیشنل ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ، جموں ڈویژن میں تعینات تین ڈی آئی جیز اور خطے کے تمام 10 ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز نے شرکت کی۔

    سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی کا منظرنامہ، جاری ترقیاتی کام اور شری امرناتھ جی کی 30 جون سے شروع ہونے والی آئندہ سالانہ یاترا کے انتظامات بنیادی ایجنڈا تھے، جب کہ تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہنے والی میٹنگ میں کئی دیگر امور بھی زیر غور آئے۔  امن و امان کی صورتحال بالکل کنٹرول میں ہے، بین الاقوامی سرحد سے دراندازی کے بعد سنجوان میں 22 اپریل کو ہونے والے تصادم اور ڈرون وغیرہ کے ذریعے ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے بارے میں ایک ایڈوائزری کے پیش نظر شری امرناتھ یاتریوں کے لیے حفاظتی انتظامات پر ہلکی سی تشویش پائی جاتی ہے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: اب پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کی پاکستانی عدلیہ کی تعریف، کہی یہ بڑی بات


    اگرچہ میٹنگ کے بارے میں کوئی باضابطہ بات نہیں کی گئی تھی، لیکن اطلاعات کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر نے جموں-پٹھان کوٹ اور جموں-سری نگر قومی شاہراہوں اور یاتری نواس بیس کیمپ کے ساتھ ساتھ دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر یاتریوں کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔  ریلوے سٹیشن، ہوائی اڈے اور جنرل بس سٹینڈ کے علاوہ دیگر  علاقوں میں بھی سیکیورٹی کے کڑے انتظامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

    سنہا نے  یہ بتایا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے سلسلہ وار ہدایات جاری کر چکے ہیں کہ یاتریوں کو خاص طور پر یاترا ٹریک اور قومی شاہراہ پر خراب موسم کی وجہ سے جموں میں ان کے طویل قیام کی صورت میں کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: گلمرگ میں پہنچ رہے ہیں ریکارڈ سیاح، ہوٹل مالکان اور کاروباری نظر آرہے ہیں خوش


    ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران جموں خطہ میں جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا گیا اور بتایا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع ترقیاتی کمشنروں سے کہا ہے کہ وہ لاگت میں اضافے سے بچنے کے لیے کاموں کی تکمیل کی ٹائم لائن پر قائم رہیں۔  سول اور پولیس انتظامیہ کے سینئر افسران نے منوج سنہا کو جموں ڈویژن کے سیکورٹی اور ترقیاتی حالات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

    ذرائع کے مطابق مرکزی اور جموں و کشمیر دونوں حکومتیں شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے حفاظتی انتظامات کو لے کر فکر مند ہیں اور اس سلسلے میں بار بار سیکورٹی جائزہ اجلاس منعقد کیے جا رہے ہیں۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: