اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Vijay Diwas_1971: ہندستانی افواج سرحد پار سے پاکستانی دہشت گردوں کی ناپاک کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی، منوج سنہا

    لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا  LG MANOJ SINHA نے کہا کہ ہندستانی فوج تمام تر مشکل حالات کے باوجود سرحدوں کی حفاظت کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھتی یہی وجہ ہے کہ ملک کے باشندے ہمیشہ فوج کے کردار کی سراہانا کرتے رہتے ہیں۔

    لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا LG MANOJ SINHA نے کہا کہ ہندستانی فوج تمام تر مشکل حالات کے باوجود سرحدوں کی حفاظت کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھتی یہی وجہ ہے کہ ملک کے باشندے ہمیشہ فوج کے کردار کی سراہانا کرتے رہتے ہیں۔

    لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا LG MANOJ SINHA نے کہا کہ ہندستانی فوج تمام تر مشکل حالات کے باوجود سرحدوں کی حفاظت کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھتی یہی وجہ ہے کہ ملک کے باشندے ہمیشہ فوج کے کردار کی سراہانا کرتے رہتے ہیں۔

    • Share this:
    انیس سو اکہتر کی جنگ میں دشمن پر فتح پانے کے پچاس برس مکمل ہونے پر آج جموں میں اس جنگ میں شہید ہوئے فوجی افسران اور جوانوں کو خراج عقیدت ادا کرنے کے لئے بلیدان ستمب پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر شہیدوں کی یادگار پر گلہائے عقیدت نذر کئے گئے۔ گلہائے عقیدت پیش کرنے والے افراد میں جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹینٹ جنرل وائی کے جوشی،جموں وکشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ اور سول انتظامیہ کے افسران شامل تھے۔ تقریب میں شامل افراد نے فوج کے ملک کے تئیں وفاداری کے جذبے اور بہادری کو سلام پیش کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا LG MANOJ SINHA نے کہاکہ ہندوستانی فوج Indian Security forces کی بہادری دنیا بھر میں مشہور ہے۔

    انہوں نے کہاکہ ہندستانی فوج تمام تر مشکل حالات کے باوجود سرحدوں کی حفاظت کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھتی یہی وجہ ہے کہ ملک کے باشندے ہمیشہ فوج کے کردار کی سراہانا کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی افواج دنیا کی بہترین فوجوں میں شمار کی جاتی ہیں۔ منوج سنہا نے انیس سو اکہتر کی جنگ میں شہید ہوئے فوجی اہلکاروں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اس موقع پر سابق فوجیوں کی شجاعت کو بھی سلام پیش کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ بھارت زمانے قدیم سے امن کا خواہاں رہا ہے اور آج بھی دنیا بھر میں امن قائم کرنے کا وعدہ بند ہے۔ منوج سنہا نے کہاکہ ایک مضبوط ملک ہونے کے باوجود بھارت نے کھبی بھی دوسرے ملک کی حدود میں زبردستی داخل ہوکر قبضہ کرنے کی کوشش نہیں کی ہے۔ بلکہ ہمارا ملک امن پسند رویہ اپنا کر دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ دوستانہ ماحول قائم کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہاہے۔

    اس موقع پر شہیدوں کی یادگار پر گلہائے عقیدت نذر کئے گئے۔
    اس موقع پر شہیدوں کی یادگار پر گلہائے عقیدت نذر کئے گئے۔


    انہوں نے کہاکہ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ جب بھی بھارت پر جنگ تھوپی گئی اس وقت ہماری فوج نے ایسی ناپاک حرکتوں کو ناکام بنانے کے لیے بہادری اور حوصلے سے مقابلہ کیا۔اور جنگ میں فتح بھی درج کی ۔ جموں وکشمیر کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہاکہ ہمسایہ ملک پاکستان یہاں خون خرابہ جاری رکھنے کے لیے دہشت گردی پھیلانے میں مصروف ہے تاہم اس کی تمام ناپاک سازشیں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتیں انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کے لیے مسلح افواج کے بہادر جوان اور افسران چوکس ہیں تاکہ عام لوگوں کو راحت نصیب ہوسکے منوج سنہا نے کہاکہ جموں وکشمیر پولیس اور دیگر نیم فوجی عملہ یوٹی میں دہشث گردی ختم کرنے میں اہم رول ادا کررہے ہیں۔



    پروگرام کے اختتام پر انیس سو اکہتر کی جنگ میں شامل سابق فوجی اہلکاروں اور جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر جوانوں اور افسران کے افراد خانہ کی عزت افزائی کی گئی۔ پروگرام میں شامل سابق فوجی افسر کرنل ورندر کمار ساہی، جنہوں نے اس جنگ میں حصہ لیا تھا نے نیوز18اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے فوج اور یوٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ انیس سو اکہتر کی جنگ میں شامل فوجی اہلکاروں اور شہید ہوئے فوجیوں کے افراد خانہ کی عزت افزائی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہندوستان میں فوجیوں کی ملک کے تئیں خدمات کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔

    انہوں نے کہاکہ ہندوستانی فوج نے اس وقت اپنا پڑوسی بدل کر مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش میں تبدیل کیا اور دنیا کو یہ باور کرایا کہ ہندوستان کی فوج دنیا کی طاقتور ترین فوجوں میں سے ایک ہے۔انہوں نے کہاکہ آج کے پاکستان کو وہ بتانا چاہتے ہیں کہ اگر اس کی غلط حرکتیں ابھی بھی جاری رہیں تو اس کو بھی خمیازہ بھگتنا پڑسکتا ہے۔جموں وکشمیر میں دیگر کئی اور مقامات پر بھی سرنم وجے اتسو کے سلسلے میں تقریبات منعقد ہوئیں اس دوران انیس سو اکہتر کی جنگ میں فتح رقم کرنے والے شہید فوجی اہلکاروں اور سابق فوجیوں کی بہادری کو اجاگر کیاگیا۔

    قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: