جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے ہے کہ انتظامیہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف الیکشن کمیشن آف انڈیا کے اعلان کا ہی انتظار ہے۔ دور درشن کو دئے گئے ایک انٹرویو میں منوج سنہا نے کہا کہ حد بندی کمیشن نے اپناکام مکمل کیا ہے اور تازہ ترین انتخابی فہرست بھی شائع کر دی گئی ہیں۔ ایل جی نے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے دائرہ اختیار میں ہے کہ کب وہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرنے کا اعلان کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی الیکشن کمیشن انتخابات کا اعلان کرے گا یو ٹی انتظامیہ انتخابات منعقد کرنے کے لئے تیار ہے۔
ٹارگیٹ کلنگ کے بارے میں ایل جی نے کہا کہ پڑوسی ملک پاکستان جموں و کشمیر میں جی بیس کی میٹنگ سے بوکھلایا ہوا ہے لہذا وہ یہ تاثر دیے کی کوشش کر رہا ہے کہ جموں و کشمیر میں حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کو روکنے کے لئے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت مرکزی سرکار اور یو ٹی سرکار نے دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کا جو کام شروع کیا ہے اس کے مثبت نتائیج برآمد ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملیٹنٹوں کی مالی معا ونت کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور اب آنے والا وقت پر امن ہوگا۔ ایل جی نے کہاکہ سکیورٹی فورسز کوہدایت دی گئی ہیں کہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے دوران یہ بات یقینی بنائی جائے کہ کسی معصوم شہری کو کوئی تکلیف نہ پہنچے۔
کرناٹک میں مسلم اوبی سی ریزرویشن ختم، جمعیت علماء ہند کا قانونی لڑائی لڑنے کا اعلان سرحدوں پر سکیورٹی بندوبست کو مضبوط کرنے کیلئے مزید چوکیاں کی جارہی ہیں قائم: دلباغ سنگھمنوج سنہا نےجموں یونیورسٹی میں 84 قومی و بین الا اقوامی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں کی شرکت
انہوں نے کہا کہ جب ملازمین کا دہشت گردوں کے ساتھ رابطہ ثابت ہوا ان کو نوکری سے برطرف کیا گیا اور ایسا آگے بھی کیا جائے گا۔ منوج سنہا نے کہا کہ اب وادی امن و امان کی پٹری پر لوٹ آئی ہے اور یہاں اب فلمیں دوبارہ شوٹ ہونے لگی ہیں اور سیاحوں کی تعداد میں بھی ریکارڈ توڑ اضافہ ہوا ہے۔
(رپورٹ: رمیش امباردار)
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔