உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر: منوج سنہا نے امرناتھ یاترا سے متعلق خاص بھومی پوجن میں کی شرکت

    جموں وکشمیر: منوج سنہا نے امرناتھ یاترا سے متعلق خاص بھومی پوجن میں کی شرکت

    جموں وکشمیر: منوج سنہا نے امرناتھ یاترا سے متعلق خاص بھومی پوجن میں کی شرکت

    سالانہ امرناتھ یاترا کے سلسلے میں تعمیرکئے جانے والے سری نگرکے مضافات میں واقع پانتھہ چوک کے مقام پر یاتری نواس کا سنگ بنیاد رکھنے کی ایک تقریب میں جموں وکشمیرکے گورنر منوج سنہا نے شرکت کی۔

    • Share this:
    جموں وکشمیر: سالانہ امرناتھ یاترا کے سلسلے میں تعمیرکئے جانے والے سری نگرکے مضافات میں واقع پانتھہ چوک کے مقام پر یاتری نواس کا سنگ بنیاد رکھنے کی ایک تقریب میں جموں وکشمیرکے گورنر منوج سنہا نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایل جی نےکہا کہ اس یاتری نواس کے قائم ہوجانے سے مقدس یاترا پر آنے والے عقیدت مندوں اور یاترا سے جڑے دیگر تنظیموں اور افراد کو سہولت فراہم ہوگی۔

    پچیس کنال سے زائد اراضی پر تعمیرکئے جانے والے اس یاتری نواس میں تین ہزار سے زیادہ عقیدت مندوں کے لئے قیام کی تمام سہولتیں میسر رہیں گی۔ اس موقع پر منوج سنہا نے کہا،"جموں اور سری نگر میں یاتری نواس قائم کئے جانے سے نہ صرف یاتریوں بلکہ یاترا سے جڑی غیر سرکاری تنظیموں اور افراد کو سہولت فراہم ہوگی اور اس سے مستقبل میں امرناتھ یاترا پر آنے والے عقیدت مندوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔ یہ دونوں یاتری نواس علم و روحانیت کے مراکز کے طور پر بھی خدمت انجام دیں گے کیونکہ یہاں روحانیت سے متعلق پروگرام سال بھر منعقد کئے جاتے رہیں گے۔

    امرناتھ یاترا کو آرام دہ اور یادگار بنانے کے لئے جموں وکشمیر انتظامیہ نے جموں، رامبن اور سری نگر میں یاتریوں کے لئے ایسی آرام گاہیں تعمیرکرنے کی سعی کی ہے"۔ واضح رہے کہ ان یاتری نواسوں میں قیام کی سہولت فراہم کرنے کے علاوہ عبادت کے لئے مخصوص جگہ اور شام کے اوقات میں مخصوص مقام دستیاب رکھا جائے گا، اس کے علاوہ یاترا پر آنے والے ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے یاتریوں کے لئے ایک خصوصی لائبریری بھی قائم کی جائے گی، تاکہ دیگر ریاستوں سے آنے والے یاتری جموں وکشمیر کے تہذیب و تمدن سے روشناس ہو سکے۔

    اس موقع پر بتایا گیا کہ پہلگام اور بال تل کے بنیادی کیمپوں میں گزشتہ برسوں کے مقابلے میں 57 فیصد زائد خیمے اور عارضی طور قائم کئے جانے والے قیام گاہ قائم کئے جائیں گے، جن میں عقیدت مندوں کی سہولت کے لئے قیام اور بیت الخلاء جیسی دیگر سہولیات بھی بہم رکھی جائیں گی۔ کووڈ ضوابط کی پاسداری کے حوالے سے یاترا کے پڑھاؤں جیسے پنچ ترنی اور شیش ناگ نیز پوترہ گھپا کے متصل علاقوں میں ہیلتھ سنٹر قائم کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ یاتریوں کے لئے 100بستروں والا کووڈ اسپتال بھی قائم کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ امرناتھ یاترا 2022 تیس جون کو شروع ہوگی اور یہ سالانہ یاترا 11 اگست کو رکھشا بندھن کے دن اختتام پذیر ہوگی۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: