J&K News: ایل جی کو کشمیری پنڈتوں کے مطالبات پر غور کرنا چاہئے: عبدالرحمان ویری
J&K News: ایل جی کو کشمیری پنڈتوں کے مطالبات پر غور کرنا چاہئے: عبدالرحمان ویری
Jammu and Kashmir : مرکزی زیر انتظام والے کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے جاری وزیراعظم پیکیج کشمیری پنڈت ملازمین کے احتجاج کے دوران اب سیاسی بیان بازیاں تیز ہو رہی ہیں۔ جبکہ کئی سیاسی لیڈران اب وزیراعظم پیکیج ملازمین کے ساتھ ملاقی ہو رہے ہیں۔
جموں و کشمیر: مرکزی زیر انتظام والے کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے جاری وزیراعظم پیکیج کشمیری پنڈت ملازمین کے احتجاج کے دوران اب سیاسی بیان بازیاں تیز ہو رہی ہیں۔ جبکہ کئی سیاسی لیڈران اب وزیراعظم پیکیج ملازمین کے ساتھ ملاقی ہو رہے ہیں۔ پی ڈی پی کے سینئر رہنما و جموں و کشمیر کے سابق وزیر عبدالرحمان ویری نے اس حوالے سے مٹن اننت ناگ میں احتجاجی ملازمین کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں پی ڈی پی کی جانب سے ہر طرح کا ممکنہ تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔
اس موقع پر احتجاجی کشمیری پنڈت ملازمین نے لیڈر کے سامنے اپنے مسائل رکھے اور ان سے بحثیت اپوزیشن لیڈر کشمیری پنڈتوں کی وکالت کیلئے سرکار پر دباؤ بنانے کا مطالبہ کی۔ اس موقع پر ویری نے احتجاجی ملازمین کو پی ڈی پی کی جانب سے ہر ممکنہ مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ایل جی کو اب احتجاجی ملازمین کے مسائل پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے۔ تاکہ یہ لوگ دوبارہ معمول کی زندگی شروع کر سکیں۔
رحمان ویری نے کہا کہ پی ڈی پی نے ہمیشہ سے کشمیری پنڈتوں کی بازآبادکاری اور کشمیر واپسی کے حوالے سے بات کی ہے اور ماضی میں پی ڈی پی کے دور اقتدار میں اس حوالے سے بہت سارے کام انجام دئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب 2016 میں برہان وانی کی ہلاکت کے بعد کشمیر میں حالات ابتر ہو گئے ، تب اس وقت کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے تمام ملازمین کی تنخواہیں واگزار کرنے کے احکامات صادر کئے تھے، جبکہ اکثر ملازمین اس وقت جموں میں قیام پذیر تھے۔
ویری نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پھر ایک بار کشمیری پنڈتوں کے دلوں کو جیتنے کی ضرورت ہے۔ عبدالرحمان ویری کے ہمراہ پی ڈی پی ضلع صدر ایڈوکیٹ شیخ جاوید بھی تھے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔