ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نےکہا- جموں وکشمیر کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے اور انہیں اگر مواقع فراہم کئے جائیں گے تو یہ نوجوان بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 12, 2020 08:11 PM IST
  • Share this:
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نےکہا- جموں وکشمیر کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نےکہا- جموں وکشمیر کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں

سری نگر: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے اور انہیں اگر مواقع فراہم کئے جائیں گے تو یہ نوجوان بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو منعقدہ ایک آن لائن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس تقریب کے دوران وزیر اعظم دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندرا سنگھ اور مرکزی وزیر مملکت برائے یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کرن رجیجو نے ضلع کٹھوعہ کے ہیرا نگر علاقے میں تعمیر ہونے والے ارون جیٹلی میموریل سپورٹس کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا: 'جب سے ملک میں نریندر مودی جی کی سرکار آئی ہے کئی ایسی سکیمیں لاگو کی گئی ہیں جن کی وجہ سے کھیل کود کی سرگرمیوں کو کافی فروغ ملا ہے۔ جموں و کشمیر خوش قسمت ہے کیونکہ اس کو وزیر اعظم کے خصوصی فنڈ سے کھیل کود کے انفراسٹرکچر کے لئے دو سو کروڑ روپے ملے ہیں'۔ انہوں نے کہا: 'آج 60 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والے جس سپورٹس کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے وہ مقامی نوجوانوں کو اپنی صلاحتیں نکھارنے کا موقع فراہم کرے گا'۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا: 'آنے والے دنوں میں کھیل کود کی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کے لئے کام کیا جائے گا۔ جموں و کشمیرکے مستقبل کو بدلنے میں کھیل کود ایک اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ یہاں کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انہیں اگر مواقع فراہم کئے جائیں گے تو وہ بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں'۔


لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا: 'آنے والے دنوں میں کھیل کود کی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کے لئے کام کیا جائے گا۔ فائل فوٹو
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا: 'آنے والے دنوں میں کھیل کود کی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کے لئے کام کیا جائے گا۔ فائل فوٹو


انہوں نے کہا: 'امید ہے کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر میں کھیل کود کی سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کے لئے اپنا تعاون دیتی رہے گی کیونکہ اس خطے کو مرکزی حکومت کے مدد کی زیادہ ہی ضرورت ہے'۔ انہوں نے مزید کہا کہ ارون جیٹلی جی شفافیت میں زیادہ یقین رکھتے تھے اور اگر ہم شفافیت کے ساتھ کام کرنے میں کامیاب ثابت ہوتے ہیں تو وہ ارون جیٹلی جی کے لئے سب سے بڑا خراج عقیدت ہوگا۔
بین الاقوامی سطح کا یہ سپورٹس کمپلیکس سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینئر لیڈر آںجہانی ارون جیٹلی کے نام وقف کیا گیا ہے۔
بتادیں کہ آنجہانی ارون جیٹلی، جن کا انتقال سال گزشتہ 24 اگست کو ہوا تھا، کو ہیرا نگر جو ان کی بیوی کا آبائی وطن ہے، کے ساتھ گہرا لگاؤ تھا۔ آنجہانی ارون جیٹلی کی زوجہ سنگیتا جیٹلی جموں و کشمیر کے نامور کانگریس لیڈر گرداری لال ڈوگرہ کی صاحبزادی ہیں۔ ڈاکٹر جیتندر سنگھ نےکہا کہ سپورٹس کمپلیکس تیار ہوتے ہی یہاں کھیل سرگرمیاں شروع ہوں گی جن میں سرحدی علاقوں کے کھلاڑی بھی حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں کی جلوہ نمائی کریں گے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 12, 2020 08:11 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading