ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : ضلع بڈگام میں 21 جولائی سے 25 جولائی تک لاک ڈاون بڑھایا گیا

کورنا وائرس کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بڈگام نے دوبارہ حکم نامہ جاری کیا ہے ، جس میں لاک ڈاون کو21 جولائی سے25 جولائی تک مزید بڑھا دیا گیا ۔ حکم نامہ میں کہا گیا کہ ضلع میں تمام دکانیں اور تجارتی ادارے بند رہیں گے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : ضلع بڈگام میں 21 جولائی سے 25 جولائی تک لاک ڈاون بڑھایا گیا
جموں و کشمیر : ضلع بڈگام میں 21 جولائی سے 25 جولائی تک لاک ڈاون بڑھایا گیا

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں کورناوائرس تھمنے کانام  ہی نہیں لے رہا ہے ۔ ضلع کے بیشتر مقامات پر روز بہ روز کورناوائرس کے مثبت معاملات سامنےآرہے ہیں ، جس کو لے کر لوگوں اور خاص کر انتظامیہ میں تشویش ہے ۔ کورنا وائرس کے  بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بڈگام نے دوبارہ حکم نامہ جاری کیا ہے ، جس میں لاک ڈاون کو21 جولائی سے25 جولائی تک مزید بڑھا دیا گیا ۔ حکم نامہ میں کہا گیا کہ ضلع میں تمام دکانیں اور تجارتی ادارے بند رہیں گے ۔


نجی ٹرانسپورٹ کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ ضلع میں سیکشن 34 ڈیزاسٹرمنیجمنٹ ایکٹ 2005  کے تحت دفعہ ایک سو چوالیس بھی نافذ ہوگا ۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بڈگام نے ایس ایس پی بڈگام و سرینگر، متعلقہ ایس ڈی ایم  ، تحصیلداروں ، نائب تحصیلداروں ، ایگزیکٹو مجسٹریٹ ، ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز کو مطلع کیا کہ وہ اپنے اپنے حدود میں  سختی سے پابندیاں نافذ کریں ۔ وادی کشمیر میں ہر روز کورونا وائرس کے مثبت کیس کم ہونے کی بجائے کافی تعداد میں بڑھ رہے ہیں ۔ بلکہ اموات کا سلسلہ بھی تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔محکمہ صحت روز ریڈ زون اور دیگر علاقوں میں کورنا وائرس کے نمونے لئے جانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے ، کئی جگہوں پر لوگ اس عمل کو سنجیدگی سے نہیں لیتے ہیں ۔ وہ محکمہ صحت کے اس عمل میں رکاوٹیں پیدا کرتے ہیں ۔


ٹنگمرگ کے اُگمنہ کنزر میں کووڈ نمونے حاصل کرنے کے دوران  لوگوں  نے محکمہ ہیلتھ کی ٹیم  پر حملہ کردیا ۔ جوں ہی محکمہ ہیلتھ کی ٹیم اُگمنہ کنزر کووڈ نمونے لینے کی غرض سے پہنچی ، تو وہاں کچھ لوگوں نے جمع ہو کر ہیلتھ کی گاڑی پر پتھراو کیا اور ٹیم کے ساتھ مار پیٹ کی  ، جس کے نتیجہ میں محکمہ ہیلتھ کی ایک گاڑی کو نقصان پہنچا ۔ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ محکمہ ہیلتھ کی ٹیم اُگمنہ میں ہی دیگر گاؤں اور سیکورٹی اہلکاروں  کے نمونے بھی حاصل کرنا چاہتے تھے ، جس پر اُگمنہ کے لوگوں نے اعتراض کیا ۔


نیوز 18 نے جب اس حوالے سے بی ایم او کنزر سے فون پر پوچھا تو انہوں نے ان باتوں کو مسترد کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کووڈ کے نمونے دینے سے انکار کررہے تھے ۔ بی ایم او نے کہا کہ انہوں نے ملوث افراد کے خلاف پولیس اسٹیشن کنزر میں شکایت درج کرائی ہے ۔ ادھر اس سے پہلے بھی بڈگام کے وری ہامہ بیروہ میں بھی محکمہ ہیلتھ کی ٹیم پر حملہ کیا گیا تھا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 20, 2020 11:13 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading