உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: ہر گھر ترنگا مہم کو لے کر جموں و کشمیر کے لوگوں میں کافی جوش و خروش، کہی یہ بات

    J&K News: ہر گھر ترنگا مہم کو  لے کر جموں و کشمیر  کے لوگوں میں کافی جوش و خروش، کہی یہ بات

    J&K News: ہر گھر ترنگا مہم کو لے کر جموں و کشمیر کے لوگوں میں کافی جوش و خروش، کہی یہ بات

    Jammu and Kashmir : ملک کے دیگر حصوں کی طرح ہی جموں و کشمیر میں بھی ہر گھر ترنگا مہم کے سلسلے میں لوگوں میں کافی جوش و خروش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جموں میں مختلف سماجی، کاروباری، سیاسی اور ٹریڈ تنظیمیں بھی اب اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے آگے آرہی ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Jammu | Srinagar
    • Share this:
    جموں : ملک کے دیگر حصوں کی طرح ہی جموں و کشمیر میں بھی ہر گھر ترنگا مہم کے سلسلے میں لوگوں میں کافی جوش و خروش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جموں میں مختلف سماجی، کاروباری، سیاسی اور ٹریڈ تنظیمیں بھی اب اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے آگے آرہی ہیں۔ کئی تنظیمیں لوگوں کو مفت ترنگا فراہم کررہی ہیں تاکہ سبھی لوگ اپنے گھروں پر ترنگا پھیرا سکیں ۔ علاوہ ازیں جموں شہر کے لوگوں میں بھی اس مہم کے حوالے سے کافی جوش و خروش پایا جارہا ہے اور لوگ پہلے سے ہی قومی پرچم حاصل کرنے کے لئے بازاروں کا رُخ کررہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے شروع کی گئی ہر گھر ترنگا کی مہم کو کامیاب بنانے ہر ہندوستانی کا فرض ہے ۔ کیونکہ اس سال ہم آزادی کے پچتھر سال پورے ہونے کی تقریبات منا رہے ہیں ۔

    لوگوں کا کہنا ہے  انہیں فخر ہے کہ وہ ایک آزاد ملک کے شہری ہیں ۔کاروباری لحاظ سے کافی اہمیت والے جموں کے وئیر ہاوس میں بھی ان دنوں کاروباری سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ قومی پرچم مفت لوگوں میں بانٹے جارہے ہیں ۔ یہاں کی ٹریڈ انجمنیں ایسا کرکے ہر گھر ترنگا مہم کو کامیاب بنانے میں پیش پیش ہیں۔ وئیر ہائوس کے کاروباریوں کا کہنا ہے کہ  آزادی کے پچتھر سال پورے ہونا ان کے لئے بڑی خوشی کی بات ہے اور اسے جوش و جزبے سےمنایا جانا چاہئے۔ لہذا وہ تمام لوگوں کو مفت ترنگا فراہم کرنے جارہے ہیں کیونکہ کئی ایسے لوگ ہیں جو غریب ہیں اور ترنگا خرید نہیں سکتے۔ اس بازار کا ماحول آج دیکھتے ہی بنتا ہے ۔ یہاں ہر سو ترنگا دکھائی دے رہا ہے اور لوگوں کی کافی تعداد بھی اس مارکیٹ میں پہنچ کر ترنگا حاصل کر رہے ہیں۔

     

    یہ بھی پڑھئے: قومی ترانہ گانے کے مقابلے کو شہریوں کی جانب سے مل رہاہے مثبت ردعمل


    یہاں کی کاروباری ایسو سی ایشن کے صدر دیپک گُپتا کا کہنا ہے کہ یہ ان کا فرض ہے کہ وہ اس مہم کی کامیابی کے لئے کام کریں اور آزادی کی خوشیاں لوگوں کے ساتھ مل کر منائین۔ نہ صرف کاروباری تنظیمیں بلکہ سیاسی اور سماجی انجمنیں بھی ہر گھر ترنگا مہم کو کامیاب بنانے کے لئے کوشاں ہیں ۔ یہ تنظیمیں بھی لوگوں کو  یہ جانکاری دینے کا کام کر رہے ہیں کہ آزادی کے پچتھر سال مکمل ہونے پر ہر گھر ترنگا مہم شروع کی گئی ہے ۔ یہاں تک کہ بی جے پی نے جموں میں قائم اپنے دفتر میں ایک کاونٹر کھول رکھا ہے، جہاں سستے داموں پر لوگوں کو ترنگا فراہم کیا جارہا ہے۔ پارٹی کے لیڈروں کا کہنا ہے کہ انہیں فخر ہے کہ وہ آزاد ہندوستان کے شہری ہیں۔ ان لیڈروں کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام میں کافی جوش و جزبہ پایا جارہا ہے اور وہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے جھوک در جھوک آگے آرہے ہیں۔

     

    یہ بھی پڑھئے:  جموں و کشمیر میں دنیا کے بلند ترین ریلوے پل کا اوورارک ڈیک تکمیل کے قریب


    بی جے پی کی سینئر لیڈر پریہ سیٹھی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ہر گھر ترنگا مہم کا جموں و کشمیر کے لوگوں نے خیر مقدم کیا ہے اور سبھی لوگ اس مہم کو کامیاب بنانے میں جُٹے ہیں۔ ادھر جموں کے بازاروں میں بھی ہر سو ترنگے نظر آرہے ہیں اور دکاندار گاہکوں کو ترنگے فراہم کرنے میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔  روہت نامی مقامی دکاندارکا کہنا ہے کہ یہ کام وہ کاروبار کے لئے نہیں بلکہ ملک کی آزادی کے تئیں فرض نبھانے کا کام ہے ۔ ترنگا خریدنے والے صارفین کا کہنا ہے کہ وہ اس مہم کو کامیاب بناتے ہوئے اپنے گھروں پر ترنگا ضرور پھیرائیں گے۔

    واضح رہے وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ہر گھر ترنگا مہم کا حصہ بنیں اور اس ماہ کی تیراہ تارٰخ سے پندرہ تاریخ تک اپنے  گھروں پر ترنگا لہرائیں۔ اس مہم کے چلتے نہ صرف جموں شہر میں بلکہ وادی کشمیر سمیت پورے جموں و کشمیر میں لوگوں میں کافی جوش و جزبہ پایا جارہا ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: