جموں وکشمیر: فوج کی چنار کور کی جانب سے آج جنوبی کشمیر کے شوپیاں میں سالانہ جشن چلہ کلان کا اہتمام کیا گیا۔ رواں برس یہ سالانہ میلہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بین راوت اوران دیگر افراد کے نام وقف کیا گیا تھا، جو 8 دسمبر کو تمل ناڈو میں ہیلی کاپٹر حادثے میں اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔ اس میلے میں جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیاں اضلاع سے تعلق رکھنے والے مقامی افراد نے کافی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کے دوران 1971 کی جنگ میں شریک کشمیر سے تعلق رکھنے والے سابق فوجی اہلکاروں کے بارے میں ایک شارٹ فلم بھی دکھائی گئی۔ مختصر دورانیہ کی اس فلم میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے سابق فوجیوں کی اس جنگ کے دوران ان کی جانب سے انجام دیئے گئے شجاعت اور بہادری کے جذبے کو اجاگر کیا گیا تھا۔
تقریب کے مہمان خصوصی پندرہویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس اس میلے کو چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت اور ان کے دیگر ساتھیوں کے وقف کیا گیا جو 8 دسمبر کو پیش آئے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوگئے۔ انہوں نے جشن چلہ کلان میں مقامی لوگوں کی بھر پور شرکت کے لیے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ جنرل پانڈے نے اس بات کا اعادہ کیا کہ فوج کشمیر میں دہشت گردی سے موثر طور پر نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ معاشرے کی ترقی میں بھر پور کردار ادا کریں۔ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا کہ کشمیری معاشرے کو ان افراد کی سازشوں سے خبردار رہنا چاہیے جو معصوم نوجوانوں کو ورغلا کر ملی ٹینسی کے راستے پر دھکیل دیتے ہیں۔

میلے میں جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیاں اضلاع سے تعلق رکھنے والے مقامی افراد نے کافی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کے دوران 1971 کی جنگ میں شریک کشمیر سے تعلق رکھنے والے سابق فوجی اہلکاروں کے بارے میں ایک شارٹ فلم بھی دکھائی گئی۔
انہوں نے والدین سے تاکید کی کہ وہ اپنے بچوں پر قریبی نگاہ رکھیں تاکہ ملک دشمن عناصر انہیں غلط راستے پر چلنے کے لیے مجبور نہ کرپائیں۔ انہوں نے مقامی ملی ٹنٹنوں کو مشورہ دیا کہ وہ تشدد کا راستہ ترک کرکے اپنے گھروں کو لوٹ آئیں ۔ اور جموں وکشمیر اور ملک کی ترقی میں اپنا رول ادا کریں۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہاکہ وہ ایسے افراد کے بہقاوے میں نہ آئیں جو ان کی معصومیت کا فائدہ اٹھا کر انہیں گمراہ کرکے دہشت گردی کا راستہ دکھاتے ہیں اور خود اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے اور آرام دہ زندگی بسر کرنے کی تربیت دیتے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے ان گمراہ نوجوانوں جنہوں نے ملک دشمن عناصر کی ایماء پر ہتھیار اٹھائیں ہیں سے کہاکہ وہ تشدد کا راستہ ترک کرکے قومی دھارے میں لوٹ آئیں اور اپنے والدین کا سہارا بنیں۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہاکہ وہ ہتھیار چھوڑ کر اپنے ملک کی ترقی میں ہاتھ بٹائیں۔

لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا کہ دہشت گردی کے مدد گاروں سے نمٹنا نہایت لازمی ہے۔ کیونکہ وہ معصوم نوجوانوں کو گمراہ کرکے انہیں موت کے منہ میں دھکیل دیتے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا کہ دہشت گردی کے مدد گاروں سے نمٹنا نہایت لازمی ہے۔ کیونکہ وہ معصوم نوجوانوں کو گمراہ کرکے انہیں موت کے منہ میں دھکیل دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں برس ایسے عناصر کشمیر کے نوجوانوں کو کافی کم تعداد میں ملی ٹینسی کا راستہ اختیار کرنے میں کامیاب رہے ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں ملی ٹینسی کا راستہ اختیار کرنے والے نوجوانوں کی تعداد میں مزید کمی واقع ہوگی۔واضح رہے کہ جشن چلہ کلان کے موقع پر منعقدہ اس تقریب میں کشمیر وادی کے ابھرتے فن کاروں کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔مقامی فنکاروں نے جشن چلہ کلان کے موقع پر موسیقی اور ثقافتی پروگرام پیش کرکے سماع باندھ دیا۔
قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔