جموں و کشمیر میں بڑی انتظامی تبدیلی کی گئی جس میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آٹھ اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں سمیت 21 انتظامی افسران کا تبادلہ کیا ہے۔ جن آٹھ اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو تبدیل کیا گیا ہے ان میں اودھم پور، سانبا، کٹھوعہ، پونچھ، بڈگام، اننت ناگ، شوپیاں اور پلوامہ شامل ہیں۔
جمعرات کو اس سلسلے میں جنرل ایڈمنسٹریٹو ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر سکریٹری، سنجیو ورما نے احکامات جاری کئے۔ حکم کے مطابق، سچن کمار ویش، ڈپٹی کمشنر شوپیاں کو کریتکا جیوتسینا کی جگہ ڈپٹی کمشنر اودھم پور بنایا گیا ہے۔ کریتکا کو انتظار میں رکھا گیا ہے۔ کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر چودھری محمد یٰسین کو پونچھ کا ڈپٹی کمشنر بنایا گیا ہے۔ سڈکو کے منیجنگ ڈائریکٹر راکیش منہاس کو راہل پانڈے کی جگہ پر کٹھوعہ کا ڈپٹی کمشنر بنایا گیا ہے۔ راہل پانڈے کو انتظار میں رکھا گیا ہے۔
جموں کشمیر ای گورننس ایجنسی کے چیف ورکنگ آفیسر ابھیشک شرما کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں سانبا کا ڈپٹی کمشنر بنایا گیا ہے۔ پلوامہ کے ڈپٹی کمشنر بصیرالحق کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں کشمیر پاور ڈسٹریبیوشن کارپوریشن لمیٹیڈ کا منیجنگ ڈائریکٹر بنایا گیا ہے۔
اننت ناگ کے ڈپٹی کمشنر بشارت قیوم کو تبدیل کرکے پلوامہ ڈپٹی کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔ بڈگام کے ڈپٹی کمشنر سید فخرالدین حمید کو ڈپٹی کمشنر اننت ناگ بنایا گیا ہے۔ کشمیر کے ڈائریکٹر ٹورازم فضل الحسیب کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر شوپیاں تعینات کیا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر سیکریٹریٹ، میں ایڈیشنل سیکریٹری، اکشے لابرو، جو ڈائریکٹر انفارمیشن کا اضافی چارج بھی رکھتے تھے، کا تبادلہ کرکے ڈپٹی کمشنر، بڈگام تعینات کیا گیا ہے۔
جموں کشمیر ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر منگا شیرپا کو لیفٹیننٹ گورنر سیکرٹریٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری کے طور پر تبدیل کر کے تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ منگا شیرپا کو اگلے احکامات تک انفارمیشن ڈائریکٹر، جموں و کشمیر اور منیجنگ ڈائریکٹر، جموں و کشمیر ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔