உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    میجر جنرل سنجیو سنگھ سلاریا نے کہا، کشمیر کے نوجوانوں میں صلاحیت کی کمی نہیں

    انہوں نے کہاکہ جیسے انہوں نے پٹن میں میوزکل شو دیکھا ہے اور اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہاں کے نوجوانوں میں کافی صلاحتیں موجود ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ جیسے انہوں نے پٹن میں میوزکل شو دیکھا ہے اور اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہاں کے نوجوانوں میں کافی صلاحتیں موجود ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ جیسے انہوں نے پٹن میں میوزکل شو دیکھا ہے اور اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہاں کے نوجوانوں میں کافی صلاحتیں موجود ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پری ہاس پورہ پٹن میں قائم ایس ایس ایم کالج میں منعقدہ تین روزہ میوزکل فیسٹول کے اختتامی تقریب پرجی او سی، سی آئی ایف کلو فورس یعنی جنرل کمانڈنگ آفیسر میجر جنرل سنجیو سنگھ سلاریا نے مہمان خصوصی کے بطور شرکت کرتے ہوئے کہاکہ کشمیرکے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں۔ انہوں نے کہاکہ جیسے انہوں نے پٹن میں میوزکل شو دیکھا ہے اور اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہاں کے نوجوانوں میں کافی صلاحتیں موجود ہیں۔ انہوں نے کشمیر کے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ہاتھ میں قلم اور کاغذ اٹھاکر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے اور اپنی صلاحیتوں سے اپنی زندگیوں اور ملک کا نام روشن کریں۔ جی او سی نے کہاکہ کامیابی کا راستہ یہی ہے انہوں نے مزید کہاکہ جس طرح اس میوزکل پروگرام میں یہاں کے نوجوانوں نے شرکت کی اسے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہاں کے نوجوان امن اور ترقی میں یقین رکھتے ہیں۔

    میجر جنرل سنجیو سنگھ سلاریا مزید کہاکہ ان کی کوشش ہوگی کہ صلاحیتوں سے بھر پور کشمیر کے نوجوانوں کو باہر کی ریاستوں میں بھی انہیں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع دیاجائے گا۔ فوج کی جانب سے تین روزہ عوامی میوزکل فیسٹول مقامی نوجوانوں کے چراغاں روشن کرنے اورخوشی میں روشن پٹھاخے ڈالنے کے بعد اختتام پذیر ہوا۔ موسیقی کے اس پروگرام میں بالی ووڈ اورمقامی گلوکاروں نے اپنے فن کاخوب مظاہرہ کیا۔ اس پروگرام میں کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ موسیقی کے اس منعقدہ پروگرام میں بالی ووڈ گلوکاروں اور کشمیر کے مقامی فنکاروں نے بھی اپنے فن کے جادو بکھیرے ۔ عابد علی ، وقار خان ، شازیہ بشیر ،عدنان ، جنید ، ظہیر خان اور عامر خان کے علاوہ دیگر مقامی گلو کاروں نے بھی اپنے فن کا بھر پور مظاہرہ کیا۔ مشہور صوفی گلوکار ، شفیع سوپوری نے بھی اپنی منفرد صوفیانہ آواز سے عوام کو مسحور کیا۔



    بالی ووڈ شہرت یافتہ گلوکار التمش فریدی اورآصف فریدی نے اپنی روحانی اور سریلی آواز سے سامعین کو محظوظ کیا۔انہوں نے کشمیری گلوکاروں کے فن کی خوب داد دی۔ بالی ووڈ گلوکارالتمش فریدی نے نیوز18اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں آکر انہیں بہت پیار مل رہاہے انہوں نے کہا کہ پٹن میں یہاں کے نوجوانوں کی صلاحیتیں دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی۔ آصف فریدی نے بھی نیوز18اردو کو بتایاکہ کشمیر اپنے آپ میں الگ معنی رکھتاہے۔یہاں آکر انہیں اپنی صلاحیت کو لوگوں کے سامنے دکھانے کا موقع ملا جس پر وہ کافی خوش ہیں۔فوج کی جانب سے یہ پروگرام مقامی ابھرتے ہوئے فنکاروں کی حوصلہ افزائی اور انہیں بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنے کی غرض سے کیاگیا۔ تاکہ یہ میوزکل فیسٹول کشمیری نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے ایک سرچشمہ ثابت ہوسکے۔مقامی گلوکار وادی میں اس طرح کے مزید پروگرام باقاعدگی سے منعقد کرنے کے خواہاں ہیں۔

     اختتامی تقریب پر بہترین کارکردگی دکھانے والے فنکاروں کو حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔
    اختتامی تقریب پر بہترین کارکردگی دکھانے والے فنکاروں کو حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔


    انہوں نے کہا کہ ایسے پلیٹ فارم فراہم کرنے سے یہاں کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے سود مند ثابت ہوتے ہیں۔ مقامی گلوکار وقار خان نے نیوز18اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے خوشی کی بات ہے کہ فوج وقتاً فوقتاً اس طرح کے پروگرام منعقد کرتے ہیں جس میں انہیں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملتاہے۔اختتامی تقریب پر جی او سی کے علاوہ فوج کی دس سیکٹر کے کمانڈر برگیڈیئر نریش مشرا، انتیسں آر آر کے کمانڈنگ آفیسر کرنل بنرجی اور سی آر پی ایف،پولیس اور سیول انتظامیہ کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔ اختتامی تقریب پر بہترین کارکردگی دکھانے والے فنکاروں کو حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔ فوج کی طرف سے یہ پلیٹ فارم کشمیر کے ابھرتے ہوئے ہنر مند نوجوانوں کے لیے فراہم کیاجارہاہے تاکہ ان کے خوابوں کی تعبیر کے لیے ایک چشمہ ثابت ہو۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: