ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر میں کورونا بحران سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ گروپ کا قیام ، جانئے کیسے کرے گا کام

Jammu and Kashmir News : جموں و کشمیر حکومت نے کورونا وائرس کی صورتحال کی نگرانی ، روک تھام اور کنٹرول کے لیے اقدامات اٹھاتے ہوئے صورتحال سے نمٹنے کے لیے مینجمنٹ گروپ (سی ایم جی) تشکیل دیا ہے۔

  • Share this:
جموں و کشمیر میں کورونا بحران سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ گروپ کا قیام ، جانئے کیسے کرے گا کام
جموں و کشمیر میں کورونا بحران سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ گروپ کا قیام ، جانئے کیسے کرے گا کام

سری نگر : جموں وکشمیر میں لگاتار کورونا وائرس کے نہ تھمنے والے بڑھتے معاملات کے پیش نظر سرکار نے اہم قدم اٹھایا ۔ جموں و کشمیر حکومت نے کورونا وائرس کی صورتحال کی نگرانی ، روک تھام اور کنٹرول کے لیے اقدامات اٹھاتے ہوئے صورتحال سے نمٹنے کے لیے مینجمنٹ گروپ (سی ایم جی) تشکیل دیا ہے۔


پانچ ممبران پر مشتمل 5 رکنی سی ایم جی کے لیے چیف سکریٹری کو بطور چیئرمین ، ایف سی (فائنانس) ، ایف سی ہیلتھ ، پی ایس (پی ڈبلیو ڈی) ایل جی کےخصوصی مندوبین مقرر کئے گئے ہیں ۔ یہ افسران روزانہ بنیادوں پر صورتحال پر طبی ماہرین کے مطابق تبادلہ خیال کریں گے ، جن چیزوں پر یہ خاص خیال اور توجہ دی جائے گی وہ مندرجہ ذیل ہیں : ۔


1) کوڈ معاملات کی جانچ اور ہر روز نئے معاملات کی شرح ، مثبت معاملات ، اموات ، صحت یاب مریضوں کی فہرست ، اسپتال میں مریضوں کی جگہ اور دیگر پیرامیٹرز کے لحاظ سے کورونا وائرس کا جائزہ لیں گے۔


2) صحت کے تمام اداروں میں آکسیجن اور ادویات کی ضرورت اور دستیابی کا جائزہ لیں گے۔

3) کووڈ کے پھیلاؤ کو روکنے ، انفیکشن پر قابو پانے اور وسائل کی دستیابی کا انتظام کرنے کے لیے  فوری اقدامات اٹھانے پر غور کیاجائے گا۔

4) ویکسین کے رول آؤٹ اور جلد کووڈ بچاؤ کے قطرے پلانے کی حکمت عملیوں کی نگرانی کریں گے۔

5) بیماری کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے مجموعی طور پر دوسرے اقدامات اٹھائیں جائیں گے ۔ سرکار کی یہی کوشش ہوگی کہ جموں و کشمیر یوٹی میں جلد کوڈ جیسی وبائی بیماری پر قابو پایا جاسکے اور لوگوں تک جلد ویکسین پہنچایا جائے ۔

سرکار جتنے بھی اقدامات اٹھاتی ہے یہ لوگوں کی صحت یابی اور ان کی زندگیوں کے بچاؤ کے لیے ہی اٹھائے جاتے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 03, 2021 11:45 PM IST