ٹیولپ گارڈن کے کھلنے کے موقع پر منوج سنہا نے سیاحوں کو دی جموں۔کشمیر کے دورے کی دعوت

Youtube Video

منوج سنہا نے کہا کہ گزشتہ برس تین لاکھ ساٹھ ہزار سیاحوں نے اس باغ کی خوبصورتی سے لطف اٹھانے کے لئے یہاں کا دورہ کیاتھا اور امید ہے کہ اس برس ریکارڈ توڑ تعداد میں سیاح ایشیا کے اس سب سے بڑے ٹیولپ گارڈن کادورہ کریں گے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Jammu and Kashmir, India
  • Share this:
    جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے دُنیا بھر کے لوگوں کو جموں و کشمیر کا دورہ کرکے یہاں کے قدرتی حُسن سے لطف اندوز ہونے کی دعوت دی ہے۔ سرینگر میں قائم ایشیا کے سب سے بڑے ٹیولپ گارڈن کو سیاحوں کے لئے کھولنے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ سولہ لاکھ ٹیولپ پھولوں کے اس باغ کی خوبصورتی دور دور سے سیاحو ں کو اپنی طرف راغب کرتی ہے۔ ایل جی نے اس موقع پر اس باغ کے دیکھ بھال پر معمور لوگوں کے کام کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ بڑی محنت سے یہ لوگ اس باغ کی خوبصورتی کو بڑھانے کا کام کرتے ہیں۔

    منوج سنہا نے کہا کہ گزشتہ برس تین لاکھ ساٹھ ہزار سیاحوں نے اس باغ کی خوبصورتی سے لطف اٹھانے کے لئے یہاں کا دورہ کیاتھا اور امید ہے کہ اس برس ریکارڈ توڑ تعداد میں سیاح ایشیا کے اس سب سے بڑے ٹیولپ گارڈن کادورہ کریں گے۔ انہوں نے اس موقع پر اسکاسٹ کشمیر کے وایس چانسلر کو باہر سے ٹیولپ کا میٹریل لانے کے بجائے جموں و کشمیر میں ہی انہیں اگانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس سے جموں و کشمیر ملک میں چار سو کروڑ روپئے کی آمدنی پیدا کرسکتا ہے۔

    اس موقع پر انہوں نے موجودہ حکومت کے ان اقدامات کابھی ذکر کیا جو وہ جموں و کشمیر کی مجموعی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو جموں و کشمیر کی طرف راغب کرنے کے لئے ملک اور بیرون ملک میں کئی تشہیری پروگراموں کاانعقاد کررہی ہے۔ واضح رہے گزشتہ برس ایک کروڈ اٹھاسی لاکھ سیاحوں نے وادی کا دورہ کیا تھا اور موجودہ برس کے پہلے دو ماہ میں جموں و کشمیر کی سیر پر آنے والے سیاحوں کی تعداد تین لاکھ ستھر ہزار رہی تھی۔

    منوج سنہا نے مزید کہاکہ جموں میں قائم ٹیولپ گارڈن بھی سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرنے کی تیاری میں ہے جہاں دو لاکھ پچتھر ہزار ٹیولپ پھول اگائے گئے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہر سال مارچ کے آخر میں سرینگر میں قائم ایشیا کا سب سے بڑا ٹیولپ گارڈن عوام کے لئے کھولا جاتا ہے اور قریب ایک ماہ تک لوگ اس گارڈن کی خوبصورتی کا لطف اٹھانے کے لئے یہاں کا دورہ کرتے ہیں۔

    (رپورٹ: رمش امباردار)
    Published by:Sana Naeem
    First published: