جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں یونیورسٹی میں 84 ویں قومی اور بین الا اقوامی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں سے بات چیت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے ان کھلاڑیوں کے کارناموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم واقعی اپنے کھلاڑیوں کی شاندار صلاحیتوں، ہمت، قربانی اور لگن کی تعریف کرتے ہیں۔ انہوں نے ان کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ سرکار یہاں کے کھلاڑیوں کی ہر ضرورت کو پورا کرنے کے لئے پر عزم ہے اور جموں و کشمیر میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو مزید بہتر بنایاجارہا ہے تاکہ یہاں کے نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کو بھر پور انداز میں اُبھار سکیں۔
لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ بڑی تبدیلی ہمیشہ چھوٹے قدم سے ہی شروع ہوتی ہے جو کھیلوں کی سیکھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی سماجی تبدیلی اور سماجی انضمام میں ایہم رول ادا کر رہے ہیں۔ لیفٹننٹ گورنرنے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں جموں و کشمیر یو ٹی کھیل سرگرمیوں میں اپنی حقیقی صلاحیتوں کو محسوس کر رہا ہے اور مختلف کھیلوں میں نئے نئے کھلاڑی اُبھر رہے ہیں۔
کئی خواتین سے رشتے، لڑکیوں کوKiss اور فحش ویڈیو، امرت پال سنگھ کا ایک اور کالا سچ۔۔۔گجراتی ٹھگ کا سکیورٹی ایجنسیوں کو دھوکہ دیکر سہولیات حاصل کرنے پر شیو سینا کا اظہار تشویشمنوج سنہا نے کہ کہ سرکار نے کھیل سرگرمیوں کے حوالے سے تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کے اقدامات کئے ہیں جس کی بدولت یہاں کے نوجوان اپنے خوابوں کوپورا کرنے لگے ہیں۔ لیفٹننٹ گورنر نےب ٹیبل ٹینس کے کھلاڑیوں کو کہا کہ وہ شرتھ کمل، مو ما داس اور مانیکا بترا جیسے کھلاڑیوں سے تحریک لیں اور بین الا اقوامی چمپین شپ میں ملک کا نام روشن کریں۔
واضح رہے جموں یونیورسٹی میں منعقدہ اس چمپین شپ میں ملک بھر کے نو سو کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر لیفٹننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر اور نوجوانوں کے امور کے سیکریٹری سرمد حفیظ بھی موجود تھے۔
(رپورٹ: رمیش امباردار)
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔