உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں و کشمیر خود اعتمادی کے جذبے کے تحت ترقی کی راہ پر آگے بڑھ رہا ہے: ‏منوج سنہا

    لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

    لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

    انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر خود اعتمادی کے جذبے کے تحت ترقی کی راہ پر آگے بڑھ رہا ہے اور یو ٹی کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی ممکن ہو پارہی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir, India
    • Share this:
      رمیش امباردار:
      مرکزی سرکار نے یہاں کے لوگوں کی امنگوں کو پورا کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی ترقی میں نمایاں تبدیلی کو یقینی بنایا ہے۔ جموں و کشمیر سے دفعہ تین سوستھر کو ختم کرکے یہاں کی ترقی میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرکے ترقیاتی منظر نامے میں ایک بہت بڑی تبدیلی لائی گئی ہے اور لوگ زمینی سطح پراس بات کو محسوس کر رہے ہیں۔ یہ بات یو ٹی کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے نئی دلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر خود اعتمادی کے جذبے کے تحت ترقی کی راہ پر آگے بڑھ رہا ہے اور یو ٹی کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی ممکن ہو پارہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ دفعہف تین سو ستھر کی وجہ سے یہاں کی ترقی متاثر ہو رہی تھی اوراس کی وجہ سے علحیدگی پسندانہ اوردہشت گردی نے جنم لیا اورکورپشن اور خاندانی راج کو پنپنے کا موقع ملا جس وجہ سے یہاںکی ترقی ممکن نہیں ہو پائی۔

      ایک مہذب سماج کے لئے سماجی انصاف اور برابرکے حقوق کولازمی قرار دیتے ہوئے لیفٹننٹ گورنر نے کہاکہ سال دو ہزار اُنیس سے پہلے جموں و کشمیر کے تمام طبقوں کی یکساں ترقی ایک خواب ہی رہ گیا تھا لیکن اس دفعہ کے ہٹنے کے بعد اب ہر طبقے کی یکساں ترقی ممکن بنپائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین برس میں ہم نے سماجی و اقتصادی ترقی میں حائیل ان تمام رکاوٹوں کو دورکیا ہے جو کچھ مفاد پرست لوگوں نے اپنے مفادات کے لئے پیدا کی تھیں۔منوج سنہا نے کہا کہ موجودہ سرکار نے زندگی کے ہر شعبے میں ترقی کی رفتار کو تیز کیا ہے۔

      پی ایم مودی کا جموں۔کشمیر کی ترقی و خوشحالی کو یقینی بنانے کا وعدہ حقیقت


      انہوں نے کہا کہ ترقی اور نوجوانوں کے خواب صرف امن کے ماحول میں پورے ہوسکتے ہیں اور امن کی برقراری کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھاری سرمایہ کاری کی وجہ سے جموں و کشمیر کا صنعتی سیکٹر کافی فروغ پارہا ہے اور اس سے روزگار کے وسائیل پیدا ہو رہے ہیں۔

      فتوے سے لیکر شادی تک، ثانیہ مرزا کی زندگی میں رہے کئی تنازعات، اور اب۔۔۔۔

      منوج سنہا نے کہا کہ موجودہ سرکار جموں و کشمیر کی خواتین اور نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لئے مختلف اقدامات کر رہی ہے اور ان اقدامات کے مثبت نتائیج سامنے آرہے ہیں۔ انہوںنےکہا کہ یہاںکے نوجوانوں میں کافی صلاحیتیں ہیں اور وہ اپنی صلاحیتوں کا اب مثبت انداز میں استعمال کرنا چاہتے ہیں جس کے لئے ہم سب کو ان کی رہنمائی کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سرکار جموں و کشمیر کو ایک ماڈل خطہ بنانے کے اپنے وعدے پر کاربند رہتے ہوئے ایسے اقدامات اٹھارہی ہے جس سے یہاںکی ترقی اور خوشحالی ممکن ہوپائے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: