ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

منوج سنہا نےکہا- ملک میں جموں و کشمیر تعلیم پر سب سے زیادہ خرچ کرنے والی حکومت

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ملک میں جموں و کشمیر تعلیم کے شعبے پر سب سے زیادہ خرچ کرنے والی حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر حکومت تعلیم کے شعبے پر اپنے بجٹ کا 12 فیصد خرچ کرتی ہے اور ان کے بقول شاید ملک میں کوئی دوسری ریاست یا یونین ٹریٹری تعلیم پر اتنا خرچ نہیں کر رہی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 01, 2021 09:17 PM IST
  • Share this:
منوج سنہا نےکہا- ملک میں جموں و کشمیر تعلیم پر سب سے زیادہ خرچ کرنے والی حکومت
منوج سنہا نےکہا- ملک میں جموں و کشمیر تعلیم پر سب سے زیادہ خرچ کرنے والی حکومت

سری نگر: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ملک میں جموں و کشمیر تعلیم کے شعبے پر سب سے زیادہ خرچ کرنے والی حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر حکومت تعلیم کے شعبے پر اپنے بجٹ کا 12 فیصد خرچ کرتی ہے اور ان کے بقول شاید ملک میں کوئی دوسری ریاست یا یونین ٹریٹری تعلیم پر اتنا خرچ نہیں کر رہی ہے۔ منوج سنہا نے پیر کے روز یہاں شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں منعقدہ اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی اونتی پورہ کے پہلے جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔


لیفٹیننٹ گورنر نے کہا: 'پیارے طلبا میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ جموں وکشمیر میں انتظامیہ ایجوکیشن کے شعبے پر اپنے بجٹ کا 12 فیصد خرچ کرتی ہے۔ شاید ملک میں کوئی دوسری ریاست یا یونین ٹریٹری اتنا خرچ نہیں کر رہی ہے'۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں ایک نیا معیار قائم کرنا اور طلبا کے لئے اعلیٰ سطح کی سہولیات دستیاب بنانا ہماری ترجیح ہونی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا: 'ایک لیڈر کے طور پر تکنیکی اداروں کو، جیسے آئی یو ایس ٹی کو، اپنے الگ الگ شعبوں میں انوویشن پر زیادہ فوکس کرنا چاہئے۔ تعلیم کے شعبے میں ایک نیا معیار قائم کرنا اور طلبا کے لئے اعلیٰ سطح کی سہولیات دستیاب بنانا ہماری ترجیح ہونی چاہیے'۔

منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں تعلیمی اداروں کو چلانے کے لئے درکار فنڈز میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا: 'اگر جموں و کشمیر کی یونیورسٹیوں کے ذریعے اچھے ڈھنگ سے درس و تدریس نہیں ہو پائی تو سماج کو بدلنا مشکل ہے۔ فنڈز کی کمیاں کبھی آڑے نہیں آئیں گی'۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 01, 2021 09:17 PM IST