جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے انسانی وسائل کی صلاحیت کو فروغ دینے اور یہاں کی یونیورسٹیوں کو اقتصادی ترقی کے مراکز میں تبدیل کرنے کی خاطر ایک عملی روڈ میپ تیار کرنے پر زور دیا ہے۔ راج بھون میں جموں و کشمیر ہائیر ایجوکیشن کونسل کی پہلی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا کہ ہمارے اعلی تعلیمی نظام کو موجودہ دور کے چلینجوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے خود کو از سر نو ترتیب دینےکی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جموںو کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام ملک کے دیگر علاقوں کے مختلف شعبعوں مین ہونے والی ترقی میںحصہ لینے کے لئے تیار رہنا ہوگا۔ لیفٹننٹ گورنر نے زراعت اور سیاحت جیسے شعبوں اور دیگر متعلقین کے ساتھ اشتراک کو بڑھانے کا بھی مشورہ دیا۔ منوج سنہا نے زراعت میں تکنیکی جدیدیت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یونیورسٹیوں پر زور دی اکہ وہ اس سیکٹر کے ساتھ مل کر کام کرنے ،میکنائیزیشن کو آسان بنانے اور اقتصادی رابطے اور دیہی علاقوں کی خوشحالی کے لئے کام کریں۔
ہائیر ایجوکیشن کونل کی اس پہلی میٹنگ میں جموں و کشمیر کے کالجوں کے نظام میں احتساب اور جوابدہی کو بہتر بنانے، تحقیخ، اختراع، مہارت کی ترقی ، صلاحیت کی تعمیر ، مسابقت کی حوصہ افزائی ، روزگار میں اضافہ، ڈیجٹل لرننگ نئی ٹیکنالوجی متعارف کرنے اور یونیورسٹیوں میں قومی تعلیمی پالیسی دو ہزار بیس کے نفاذ کے بارےمیں بات چیت بھی ہوئی۔لیفٹننٹ گورنر نے اس موقع پر کہا کہ ہمارا مقصد ہُنر مند نوجوانوں اور یہاںکے کالجوں کا علمی کیڈر تیار کرنا ہے۔
آلودگی: راجدھانی میں پٹاخوں پر مکمل پابندی نفاذ کیلئے تشکیل دی گئیں 408 ٹیمیں
انہوں نے کہا کہ سکرار اس کونسل کیسفارشات پر مواثر عمل در آمد کو یقینی بنائے گی۔ انہوںنے مم تاز ماہر تعلیم ڈاکٹر دھنیش سنگھ کی اس ضمن میں جاری کوششون کی سراہنا کی۔ اس میٹنگ میںطالب علموں خصوصی طور پر لڑکیوں کی کھعل سرگرمیوں، ثقافتی اور دیگر ایسی سرگرمیوں میں شرکت کی حوصہ افزائی کرنے پر زور دیا گیا۔ میٹنگ کے دوران محکمہ اعلی تعلیم کے پرنسپل سیکریٹری روہت کینسل نے جموں و کشمیر میں اعلی تعلیم کے شعبے کاا تفصیلی جائیزہ پیش کیا۔ میٹنگ میں یو ٹی اور جموں کی یونیورسٹیوں کے کئی وایس چانسلروں، کئی ماہر تعلیم کے علاوہ لیفٹننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر اور جموں و کشمیر یوٹی کے چیف سیکریٹری ارُن کمار مہتا نے شرکت کی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔