ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

منوج سنہا ہوں گے جموں وکشمیر کے نئے لیفٹیننٹ گورنر، صدر نے منظور کیا مرمو کا استعفیٰ

راشٹرپتی بھون کے جاری کردہ ریلیز کے مطابق صدر کووند نے گریش چندر مرمو کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے اور منوج سنہا کو مرکز کے زیر اقتدار ریاست کا نیا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 06, 2020 09:59 AM IST
  • Share this:
منوج سنہا ہوں گے جموں وکشمیر کے نئے لیفٹیننٹ گورنر، صدر  نے منظور کیا مرمو کا استعفیٰ
منوج سنہا کی فائل فوٹو

نئی دہلی۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر منوج سنہا کو جموں وکشمیر کا نیا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا ہے۔ راشٹرپتی بھون کے جاری کردہ ریلیز کے مطابق صدر کووند نے گریش چندر مرمو کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے اور منوج سنہا کو مرکز کے زیر اقتدار ریاست کا نیا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا ہے۔


اس سے قبل بدھ کے روز مرمو نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق مرمو کو دہلی میں دیگر ذمہ داری اور عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے۔



یکم جولائی 1959 کو اتر پردیش کے وارانسی میں پیدا ہوئے منوج سنہا نے بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی) سے بی ٹیک اور ایم ٹیک کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انہوں نے طالب علمی کے زمانے سے ہی سیاست میں قدم رکھ دیا تھا۔ وہ بی ایچ یو کی طلبہ یونین کےصدر بھی رہے۔ منوج سنہا پہلی بار مرتبہ 1996 میں گیارہویں لوک سبھا کے لئے منتخب ہوئے تھے۔ اس کے بعد 1999 میں وہ 13 ویں لوک سبھا انتخابات جیت کر دوسری مرتبہ رکن پارلیمنٹ بنے۔

سال 1999 سے 2000 کے درمیان وہ اسکول آف پلاننگ اینڈ آرکیٹیکچر کی جنرل کونسل کے ممبر رہے۔ اس کے علاوہ سرکاری یقین دہانی کمیٹی اور انرجی کمیٹی کے ممبر بھی رہے۔ وہ 2014 میں سولہویں لوک سبھا کے لئے اترپردیش کے غازی پور حلقہ سے تیسری بار منتخب ہوئے۔ تاہم وہ 2019 میں 17 ویں لوک سبھا انتخابات ہار گئے۔ سنہا وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت میں ٹیلی مواصلات اور وزیر مملکت برائے ریلوے کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ منوج سنہا کی شبیہ ’وکاس پرش‘ کی مانی جاتی ہے اور ان کا شمار قابل اور محنتی رہنماؤں میں ہوتا ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Aug 06, 2020 09:58 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading