اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جموں شہر اور کئی دیہی علاقوں میں لوگوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا

    جموں شہر اور کئی دیہی علاقوں میں لوگوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا

    جموں شہر اور کئی دیہی علاقوں میں لوگوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا

    Jammu and Kashmir : کئی جموں شہر اور دیہی علاقوں کے علاوہ دیگر اضلاع کے قصبوں اور دیہاتوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ یہی علاقوں کی بات تو چھوڑ ہی دیجئے، مرکزی جموں شہر کے بالکل قریب رہنے والے لوگ بھی ان دنوں پانی کی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Jammu | Srinagar
    • Share this:
    جموں : کئی جموں شہر اور دیہی علاقوں کے علاوہ دیگر اضلاع کے قصبوں اور دیہاتوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ یہی علاقوں کی بات تو چھوڑ ہی دیجئے، مرکزی جموں شہر کے بالکل قریب رہنے والے لوگ بھی ان دنوں پانی کی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔ دوسری طرف جے ایم سی کے میئر نے یقین دلایا کہ ایک خاکہ تیار ہونے والا ہے، جس کے تحت جموں کے تمام متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی کو بہتر بنانے پر زور دیا جائے گا۔

    آدتیہ ماوا ممبئی کے ایک انجینئرنگ کالج میں زیر تعلیم طالب علم ہے۔ یہاں جموں میں وہ والدین کے ساتھ جانی پور علاقے کے شیو پوری محلہ میں مقیم ہے۔ تاہم وہ اور اس علاقے کے دیگر تمام مکین بہت مایوس ہیں اور پینے کے پانی کی شدید قلت کی وجہ سے کافی پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ آدتیہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے محلہ میں پانی کی شدید قلت کی وجہ سے یہاں تک کہ نہانے یا ہاتھ دھونے کے قابل بھی نہیں۔

    جموں کے دیگر کئی علاقوں کے لوگوں کو پانی کی کمی کی وجہ سے کافی پریشانیوں کا سامنا ہے۔ رجنی کماری، یشپال سنگھ اور رجنی دیوی کا کہنا ہے کہ نلکا میں سات دن کے وقفے کے بعد بھی پانی آتا ہے۔ ان متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ وہ متعدد بار متعلقہ حکام سے رجوع کر چکے ہیں، لیکن تاحال ان کا مسئلہ حل نہیں ہوا۔

    یہ بھی پڑھئے: گرودوارہ صاحب مٹن: کشمیر کا وہ تاریخی گرودوارہ جہاں پر گرونانک دیو جی نے کافی دن گزارے


    یہ بھی پڑھئے: جے اینڈ کے پولیس بھرتی گھوٹالہ، سابق اے ایس آئی اور تین افراد گرفتار، سی بی آئی کی کاروائی



    جب نیوز 18 نے جموں کے کچھ حصوں میں پانی کی شدید قلت پر جے ایم سی کے میئر راجندر شرما سے رابطہ کیا، تو انہوں نے یقین دلایا کہ وہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک طویل مدتی منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک بلیو پرنٹ جاری ہے جس میں وہ آنے والے دنوں میں پانی کی فراہمی سے متعلق تمام مسائل کو حل کرنے جا رہے ہیں۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: