உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جنرل بِپن راوت کی یاد میں کشمیر میں کئی تقریبات، نوجوانوں کے ساتھ ساتھ فوج اور پولیس افسران نے کی شرکت

    کشمیر میں جنرل بپن راوت کو ایک عظیم فوجی جنرل کے ساتھ ساتھ ایک عوام سے جُڑے جنرل کے طور یاد کیا جارہا ہے۔ سرینگر ،  کے ساتھ ساتھ بارہمولہ اور کپواڑہ میں بھی انھیں خراج پیش کرنے کے لئے پروگرام منعقد کئے گئے.

    • Share this:
    سرینگر:  جنرل بِپن راوت کی موت کا ماتم کشمیر کے کئی علاقوں  میں منایا جارہا ہے۔ سرینگر کے لالچوک علاقہ میں Save youth Save Future Foundation کی طرف سے ایک پروگرام دیر شام منعقد کیا گیا جسمیں شمع روشن کرکے جنرل بپن راوت اور اُن کے ساتھ حادثہ میں مارے گئے دیگر فوجی افسران اور جوانوں کو خراج پیش کیا گیا۔ اس پروگرام کے دوران ان نوجوانوں نے جنرل بپن راوت کی کشمیر میں تعیناتی کے دوران عوام کے ساتھ اُنکے تعلقات کو یاد کیا اور اُنھیں ایک عظیم کمانڈر کے ساتھ ساتھ عوام
    دوست قرار دیا۔

    زبیر احمد نامی ایک نوجوان نے کہا کہ پورا ملک اپنے اس بیٹے کا قرضدار ہے اور انھوں نے کشمیر کے سوپور علاقہ میں ایک برگیڈیر اور اوڈی میں ایک میجر جنرل کے طور عوام کے لئے ایک محافظ کے طور کام کیا۔ اس پروگرام میں جی او سی پندراں کور لیفٹننٹ جنرل ڈی پی پانڈے اور آئی جی کشمیر وجے کمار نے بھی شرکت کی۔ ڈی پی پانڈے نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ جنرل بپن راوت کے تیئں عوام کی اس محبت کو دیکھ کر اُن سے رہا نہیں گیا اور وہ لالچوک پہنچ گئے۔ انھوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے ساتھ بپن پانڈے جُڑے رہے ہیں اور یہ اُنکی یاد میں ان پروگراموں سے عیاں ہے۔

    آئی جی پی وجے کمار نے کہا کہ کپواڑہ میں اُنکی بطور ایس پی تعیناتی کے دوران انھوں نے جنرل بپن راوت کے ساتھ کام کیا ہے اور ہمارے لئے وہ مشعل راہ ہیں۔ سرینگر کے علاوہ بارہمولہ کے کئی علاقوں اور کپواڑہ کے مچھل علاقہ میں بھی ہوائی جہاز کے حادثے میں مارے گئے جنرل بِپن راوت اور انکے ساتھیوں کو خراج پیش کیا گیا۔
    قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔

    Published by:Sana Naeem
    First published: