உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں-کشمیر: اُدھم پور میں اندرون 8 گھنٹے دوسرا بس دھماکہ، دہشت گردانہ سازش کا اندیشہ

    جموں-کشمیر: اُدھم پور میں اندرون 8 گھنٹے دوسرا بس دھماکہ، دہشت گردانہ سازش کا اندیشہ

    جموں-کشمیر: اُدھم پور میں اندرون 8 گھنٹے دوسرا بس دھماکہ، دہشت گردانہ سازش کا اندیشہ

    اس سے پہلے کل اودھم پور میں فوجی چوکی کے پاس پیٹرول پمپ پر کھڑی بس میں طاقتور دھماکہ ہوا، اس دھماکے میں دو بسیں تباہ ہوگئی تھیں، جب کہ دو لوگ زخمی ہوگئے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Udhampur, India
    • Share this:
      اُدھم پور میں آٹھ گھنٹے کے اندر ایک اور بس میں پراسرار دھماکہ ہوا ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق بدھ دیر رات ہوئے بم دھماکے میں کوئی جانی نقصان ہونے کی خبر نہیں ہے۔

      اس سے پہلے کل اودھم پور میں فوجی چوکی کے پاس پیٹرول پمپ پر کھڑی بس میں طاقتور دھماکہ ہوا، اس دھماکے میں دو بسیں تباہ ہوگئی تھیں، جب کہ دو لوگ زخمی ہوگئے۔

      پہلی نظر میں اسے دہشت گردانہ سازش مانا جارہا ہے۔ فوج، سی آر پی ایف اور پولیس نے علاقے کو گھیر کر چھان بین شروع کردی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اودھم پور میں پرانے ہائی وے پر ٹی سی پی دومیل علاقے میں بیگڑا پیٹرول پمپ پر ایک منی بس سمیت چھ بسیں کھڑی تھیں۔


      روز کی طرح بسنت گڑھ روٹ کی بس (جے کے 14ڈی-6857) شام چھ بجے کھڑی ہوئی تھی اور رات 10:30 بجے اس بس میں زبردست دھماکہ ہوا۔ بس اور پاس ہی کھڑی منی بس کا ایک حصہ بھی چکناچور ہوگیا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      جموں و کشمیر: ضلع کولگام میں گزشتہ ایک سال میں 10 غیر ملکی سمیت 50 سے زائد دہشت گرد ہلاک

      یہ بھی پڑھیں:
      بی جے پی لیڈر اشوک کول کا بیان، جموں و کشمیر میں عوامی سرکار ضروری، اگلے سال الیکشن متوقع

      جموں وکشمیر: کلگام میں تصادم جاری، فوج اور پولیس نے ایک دہشت گرد کو مار گرایا

      بس کنڈکٹر سنیل سنگھ اور منی بس کنڈکٹر وجئے کمار زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال پہنچایا گیا۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ آس پاس کے مقامی علاقوں میں عمارتوں میں بھی کپکپی محسوس کی گئی۔ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کے اعلیٰ افسروں نے مقام واقعہ پہنچ کر چھان بین کی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: