ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

فوج کی جانب سے شمالی اور وسطی کشمیر میں میگا اسپورٹس فیسٹیول 2020 کا آغاز ، نوجوانوں نے لی راحت کی سانس

شمالی وسطی کشمیر میں فوج کی جانب سے کووڈ گائیڈ لائنس کے مطابق میگا اسپورٹس فسٹول دوہزار بیس کا آغاز کیا گیا ہے ۔ اس اسپورٹس فیسٹول کے تحت وادی کے مختلف مقامات پر مختلف کھیل مقابلے منعقد ہوں گے ۔

  • Share this:
فوج کی جانب سے شمالی اور وسطی کشمیر میں میگا اسپورٹس فیسٹیول 2020 کا آغاز ، نوجوانوں نے لی راحت کی سانس
فوج کی جانب سے شمالی اور وسطی کشمیر میں میگا اسپورٹس فیسٹیول 2020 کا آغاز ، نوجوانوں نے لی راحت کی سانس

کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے پوری دنیا میں معیشیت ، صحت اور تعلیم سمیت جہاں زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہوا ہے ، وہیں بیشتر ممالک میں لاک ڈاون اور کورنا وائرس سے کھیلوں کی سرگرمیاں بھی معطل رہیں ۔ بلکہ یوں کہیں کہ کھیلوں کے رنگ پھیکے پڑ گئے ہیں اور ہر دوسرے شخص کو زندگی کے لالے پڑے ہوئے ہیں ۔ کورنا وائرس کے دوران بڑے بڑے کھلاڑیوں کو بھی کوارنٹائن میں رہنا پڑا ۔ کھیل سرگرمیوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو اپنے اپنے گھروں میں ہی رہنا پڑا ۔ اب جبکہ آہستہ آہستہ لاک ڈاون میں نرمی برتی جارہی ہے ، تو وہیں مختلف سرگرمیاں بھی حکومت کی گائیڈ لائنس کے مطابق شروع کی جارہی ہیں ۔ اسی تناظر میں فوج نے بھی وادی کشمیر میں کئی مقامات پر کھیل سرگرمیوں کو دوبارہ  شروع کرنے کی پہل کی ہے ۔


شمالی وسطی کشمیر میں فوج کی جانب سے کووڈ گائیڈ لائنس کے مطابق میگا اسپورٹس فسٹول دوہزار بیس کا آغاز کیا گیا ہے ۔ اس اسپورٹس فیسٹول کے تحت وادی کے مختلف مقامات پر مختلف کھیل مقابلے منعقد ہوں گے ۔ کافی تعداد میں اس اسپورٹس فیسٹول میں کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔ کھلاڑیوں کی شرکت سے پہلے فوج کی جانب سے باضابطہ طور پر کورنا وائرس کی اسکریننگ بھی کی جارہی ہے اور مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ ان کھیل مقابلوں کو منعقد کیا جارہا ہے ۔


کھیل مقابلوں میں شرکت کرنے سے پہلے نوجوانوں کو کورونا وائرس سے متعلق معلومات بھی دی جاتی ہیں ۔ کچھ کھلاڑیوں نے نیوز18 اردو کو بتایا کہ کورنا وائرس کے دوران وہ اپنے گھروں میں ہی بند رہے ، انہیں گزشتہ تین مہینوں سے کسی بھی کھیل سرگرمیوں میں حصہ لینے کا کوئی موقع نہیں ملا اورنہ ہی کہیں کسی طرح کے کھیل مقابلے منعقد ہوئے ۔ جبکہ کورنا وائرس کی وجہ سے منعقد ہونے والے کھیل مقابلے منسوخ بھی ہوگئے ۔


تاہم آج تین مہینوں کے بعد فوج کی جانب سے شروع کی گئی کھیل سرگرمیوں سے انہوں نے راحت کی سانس لی ۔ کھلاڑیوں نے مزید بتایا کہ فوج کی جانب سے شروع کردہ ان کھیل مقابلوں سے وہ اپنی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرسکتے ہیں اور انہیں ایک بہتر پلیٹ فارم  بھی فراہم ہوگا ۔ نوجوانوں نے اس طرح کے کھیل مقابلوں کے اہتمام  پر زور دیا اور فوج کا بھی شکریہ ادا کیا ۔
First published: Jul 05, 2020 09:30 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading