ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

DDC Elections: محبوبہ مفتی کا سنگین الزام، کہا۔ فوج کا استعمال کر ایک پارٹی کو دلائے جا رہے ووٹ

بتا دیں کہ اس سے قبل محبوبہ مفتی نے بدھ کے روز کہا تھا کہ انہیں گذشتہ پندرہ دنوں کے دوران تین بار نظربند رکھا گیا۔ ان کا الزام تھا کہ وادی کشمیر میں بی جے پی کے لیڈروں کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت ہے لیکن مجھے سیکورٹی کے نام پر گھر سے باہر نہیں نکلنے نہیں دیا جا رہا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 10, 2020 01:39 PM IST
  • Share this:
DDC Elections: محبوبہ مفتی کا سنگین الزام، کہا۔ فوج کا استعمال کر ایک پارٹی کو دلائے جا رہے ووٹ
محبوبہ مفتی کی فائل فوٹو: فوٹو پی ٹی آئی۔

سری نگر۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے الزام عائد کیا ہے کہ جموں و کشمیر میں رواں ڈی ڈی سی انتخابات میں دھاندلیاں کرنے کے لئے مسلح فوج کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملٹینٹوں کی موجودگی کا بہانہ بنا کر فوج لوگوں کو ووٹ ڈالنے کے لئے باہر آنے سے روک رہی ہے۔ محبوبہ مفتی نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔


ٹویٹ میں ان کا کہنا ہے: ’سیکورٹی فورسز نے ضلع شوپیاں کے متری بگ علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے اور ملٹینٹوں کی موجودگی کے بہانے لوگوں کو ووٹ ڈالنے کے لئے باہر آنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ انتخابات میں دھاندلیاں کرنے کے لئے مسلح افواج کا استعمال کیا جارہا ہے اور ایک مخصوص جماعت کو سپورٹ کیا جا رہا ہے‘۔



بتا دیں کہ اس سے قبل محبوبہ مفتی نے بدھ کے روز کہا تھا کہ انہیں گذشتہ پندرہ دنوں کے دوران تین بار نظربند رکھا گیا۔ ان کا الزام تھا کہ وادی کشمیر میں بی جے پی کے لیڈروں کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت ہے لیکن مجھے سیکورٹی کے نام پر گھر سے باہر نہیں نکلنے نہیں دیا جا رہا ہے۔

محبوبہ مفتی نے بدھ کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا: ’مجھے آج بھی غیر قانونی طور پر نظر بند رکھا گیا۔ گذشتہ پندرہ دنوں سے بھی کم عرصے میں مجھے تین بار نظر بند رکھا گیا۔ جمہوریت کی بھی حد ہوگئی۔ اگر ہماری سرگرمیوں پر سیکورٹی بنیادوں پر پابندیاں عائد ہیں تو پھر بی جے پی کے وزرا کو کشمیر میں انتخابی مہم چلانے کی اجازت کیوں دی جار ہی ہے جبکہ مجھ سے ڈی ڈی سی انتخابات کے اختتام تک انتظار کرنے کو کہا جا رہا ہے‘۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Dec 10, 2020 01:39 PM IST