عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کا دیوالی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے دیوالی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے روشنی کے اس تہوار کو لوگوں کی زندگیوں سے تاریکی دور کرنے کے لئے مددگار ثابت ہونے کے لئے دعا کی ہے۔
- UNI
- Last Updated: Nov 14, 2020 04:13 PM IST

عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کا دیوالی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد
سری نگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے دیوالی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے روشنی کے اس تہوار کو لوگوں کی زندگیوں سے تاریکی دور کرنے کے لئے مددگار ثابت ہونے کے لئے دعا کی ہے۔ عمر عبداللہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں اس تہوار کے موقع پر لوگوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے: 'تمام لوگوں کو دیوالی کی مبارک باد۔ دعا گو ہوں کہ ان چراغوں کی روشنیوں سے آپ لوگوں کی زندگیاں بہتر صحت، خوشی اور خوشحالی کی نعمتوں سے روشن ہوجائیں'۔
Wishing everyone a happy & prosperous Diwali. pic.twitter.com/bGLRB7LJxS
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) November 14, 2020

عمر عبداللہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں اس تہوار کے موقع پر لوگوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے: 'تمام لوگوں کو دیوالی کی مبارک باد۔ دعا گو ہوں کہ ان چراغوں کی روشنیوں سے آپ لوگوں کی زندگیاں بہتر صحت، خوشی اور خوشحالی کی نعمتوں سے روشن ہوجائیں'۔
دیوالی کا یہ تہوار پانچ دنوں کا تہوار ہوتا ہے۔ یہ تہوار دھن تیرس سے شروع ہوتا ہے اور اس دن سونے، چاندی یا کسی اور دھات کے برتن خریدنے کو نیک شگون متصور کیا جاتا ہے۔ اس تہوار کے پس منظر میں کئی کہانیاں تاریخی اوراق کی زینت بنی ہوئی ہیں جن میں سے ایک معتبر کہانی یہ ہے کہ یہ تہوار بھگوان رام اور ماتا سیتا کی چودہ سالہ جلا وطنی کے بعد واپسی کے استقبال میں منایا جاتا ہے۔