اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کشمیری پنڈتوں کی ٹارگٹ کلنگس پر محبوبہ مفتی کا بی جے پی پر پلٹ وار، کہی یہ بڑی بات

    کشمیری پنڈتوں کی ٹارگٹ کلنگس پر محبوبہ مفتی کا بی جے پی پر پلٹ وار، کہی یہ بڑی بات

    کشمیری پنڈتوں کی ٹارگٹ کلنگس پر محبوبہ مفتی کا بی جے پی پر پلٹ وار، کہی یہ بڑی بات

    Jammu and Kashmir : پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کشمیر میں جاری کشمیری پنڈتوں کی ٹارگٹ کلنگس پر بی جے پی پر پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قتل بی جے پی کے دور اقتدار میں ہو رہے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Jammu | Srinagar
    • Share this:
    جموں و کشمیر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کشمیر میں جاری کشمیری پنڈتوں کی ٹارگٹ کلنگس پر بی جے پی پر پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قتل بی جے پی کے دور اقتدار میں ہو رہے ہیں۔ محبوبہ مفتی نے ترن چگ سمیت بی جے کے دیگر لیڈران کے ایسے بیانات کی بھی نفی کی جن میں لیڈران کشمیری پنڈتوں کی وادی سے بے دخلی کے لئے این سی کے ڈاکٹر فاروق عبداللہ یا پھر مفتی محمد سعید کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔

    اننت ناگ میں اپنے دورے کے دوران نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی لیڈران کو یہ بات یاد رکھنی ہے کہ کشمیر میں 2019 کے بعد کشمیری پنڈتوں کی ٹارگٹ کلنگس شروع ہوئی ہیں اور اس وقت بی جے پی اقتدار میں ہے اور جموں کشمیر میں بھی بے جے پی کا ہی ایل جی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری پنڈت گزشتہ کئی ماہ سے جموں میں احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں اور ایسے میں بی جے پی سرکار چلا رہی ہے اور کشمیری پنڈتوں کی جانب کوئی توجہ مبذول نہیں کہ جا رہی ہے۔

    یہ بھی پڑھئے: جموں خطےمیں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں دیکھاجارہاہےاضافہ، کیا دہشت گردوں کےنشانہ پر ہےجموں؟


    یہ بھی پڑھئے: کشمیری نوجوانوں اوربچوں کی صلاحیتوں کوابھارنے کی غرض سے فوج اٹھا رہی ہے اقدامات


    محبوبہ مفتی نے کہا کہ ایک جانب وزیر اعظم نریندر مودی جموں کشمیر سے رشوت ستانی کے خاتمے اور یہاں کے نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کرنے کا دعویٰ کر رہے ہیں، جبکہ حالات اسکے برعکس ہیں۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ اگر واقعی طور پر کرپشن کا خاتمہ ہوا ہوتا اور نوکریاں فراہم کی گئی ہوتی تو آج یہاں کا نوجوان سڑکوں پر احتجاج نہیں کرتا اور نہ ہی سرکار کو ایس آئی ہا پھر کوئی اور لسٹ ملتوی نہیں کرنی پڑتی۔

    محبوبہ مفتی نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کا جموں کشمیر کے نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کرنے کا بیان یہاں کے نوجوانوں کے زخموں پر نمک پاشی کرنے کے مترادف ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: