ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

محبوبہ مفتی مرکزی حکومت پر حملہ آور-کسانوں نے حکومت ہند کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ کسانوں کے احتجاجوں نے حکومت ہند کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبورکردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی عوام کے طاقت سے خوفزدہ ہے یہی وجہ ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کیا گیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 04, 2020 02:04 PM IST
  • Share this:
محبوبہ مفتی مرکزی حکومت پر حملہ آور-کسانوں نے حکومت ہند کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا
محبوبہ مفتی مرکزی حکومت پر حملہ آور-کسانوں نے حکومت ہند کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ کسانوں کے احتجاجوں نے حکومت ہند کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی عوام کے طاقت سے خوفزدہ ہے یہی وجہ ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کیا گیا ہے۔ محبوبہ مفتی نے ان باتوں کا اظہار دلی سرحد پر کسانوں کے زراعتی اصلاحات کے قوانین کے خلاف جاری احتجاج کے ردعمل میں اپنی ایک ٹویٹ میں کیا۔



محبوبہ مفتی نے لکھا: 'کسانوں کے احتجاجوں نے حکومت ہند کو گھٹںے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔ بی جے پی عوام کے طاقت سے مرعوب ہے اور یہی وجہ ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کیا گیا۔ پرامن اختلاف رائے پر پابندی لگانا ان کے تمام محاذوں پر ناکام ہونے اور گھبراہٹ کا ثبوت ہے'۔


 



بتادیں دلی کے سرحد پر کسانوں کی طرف سے تین زراعتی اصلاحات کے قوانین کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ مرکزی حکومت اور کسان لیڈروں کے درمیان جمعرات کو ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس کے بعد کسان تنظیموں نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے تینوں زراعتی اصلاحات کے قوانین میں ترمیم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 04, 2020 01:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading