ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: محبوبہ مفتی نےکہا- بی جے پی نےڈی ڈی سی انتخابات میں دھاندلیاں کرکے جمہوریت کےتابوت میں آخری کیل ٹھونک دی

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے الزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ڈی ڈی سی انتخابات میں دھاندلیاں کرکے جمہوریت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 09, 2021 04:04 PM IST
  • Share this:
جموں وکشمیر: محبوبہ مفتی نےکہا- بی جے پی نےڈی ڈی سی انتخابات میں دھاندلیاں کرکے جمہوریت کےتابوت میں آخری کیل ٹھونک دی
ڈی ڈی سی انتخابات: بی جے پی پر محبوبہ مفتی نے لگایا بڑا الزام

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے الزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ڈی ڈی سی انتخابات میں دھاندلیاں کرکے جمہوریت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ڈی ڈی سی چیئرمین شپ نتائج پر کوئی حیرت نہیں ہے کیونکہ ڈی ڈی سی ممبران کو خریدنے اور دھمکانے کے لئے دو ماہ کا وقت دیا گیا تھا۔

محبوبہ مفتی کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات انتہائی افسوس ناک ہے کہ انتظامیہ اورپولیس کے اعلیٰ افسروں نے یہاں کے لوگوں کے منڈیٹ کی خلاف ورزی کرنے کی ذمہ داری خود سنبھالی ہے۔ موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں کیا۔





ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا: ’یہ بات بہت ہی افسوس ناک ہے کہ انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسروں نے لوگوں کے منڈیٹ کی خلاف ورزی کرنے کی ذمہ داری خود سنبھالی ہوئی ہے۔ بی جے پی نے دفعہ 370 منسوخ کرکے انسانیت اور جمہوریت کا قتل کیا تھا اور اب ڈی ڈی سی انتخابات میں دھاندلیاں کرکے انہوں نے جمہوریت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے‘۔


دوسرے ٹویٹ میں محبوبہ مفتی کا کہنا ہے: ’واجپائی جی کے انسانیت، کشمیریت اور جمہوریت کے نظریے کے لئے بہت کچھ کیا گیا۔ مجھے ڈی ڈی سی چیئرمین شپ نتائج پر قطعی حیرت نہیں ہے کیونکہ ڈی ڈی سی ممبروں کو خریدنے اور دھمکانے کے لئے دو ماہ کا وقت دیا گیا تھا‘۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 09, 2021 03:40 PM IST