ہوم » نیوز » No Category

جموں وکشمیر: محبوبہ مفتی کی نوجوانوں کو نصیحت، بندوق اور پتھراو کا راستہ چھوڑ کر کریں جدوجہد

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ بندوق اور پتھراو سے کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ پلوامہ پارٹی ورکروں کے اجلاس کے بعد میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے ان خیالات کا اظہار کیا۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: محبوبہ مفتی کی نوجوانوں کو نصیحت، بندوق اور پتھراو کا راستہ چھوڑ کر کریں جدوجہد
محبوبہ مفتی کی نوجوانوں کو نصیحت، بندوق اور پتھراو کا راستہ چھوڑ کر کریں جدوجہد

پلوامہ: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ بندوق اور پتھراو سے کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ پلوامہ پارٹی

ورکروں کے اجلاس کے بعد میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ وادی کشمیر بالخصوص ضلع پلوامہ کے نوجوانوں پر زور دیا کہ بندوق اور پتھراو کی راہ سے وہ پرہیز کرے اور پُر آمن طریقے سے جدوجہد کرے۔ محبوبہ مفتی نے اس سے قبل ٹاون ہال پلوامہ میں پارٹی کارکنوں کے دو اجلاس سے بھی خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں محبوبہ مفتی نے موجودہ سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا۔


محبوبہ مفتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ  پی ڈی پی کی ہمیشہ کوشش رہی تھی کہ جموں کشمیر میں آمن کی راہ ہموار ہو، لیکن 2016 کے نامساعد حالات کے بعد بھی اُس وقت مرکزی حکومت نے یہاں پر پارلیمنٹ ڈیلی گیشن آیا اور علحیدگی پسندوں کے ساتھ بھی بات کرنے کی کوشش کرتے ہوئے علحیدگی پسندوں سے بات کرنے گئے، لیکن اُس وقت سید علی شاہ گیلانی کا نام نہ لیتے ہوئے محبوبہ مفتی نےکہا کہ حُریت

لیڈران نے اُس وقت اپنے دوروازے بند کردیئے۔


محبوبہ مفتی نے کہا کہ دفعہ 370  کی منسوخی اور ریاست کا درجہ ختم کرنے کے بعد جموں کشمیر کی اقتصادی حالات خراب ہی ہوے ۔ یہاں کے
قُدرتی وسائل کے ٹھیکہ بیرونی جموں کشمیر کے افراد کو دینے سے یہاں بے روگاری میں اضافہ ہوا ہے ۔اس موقعے پر پارٹی کے سینر لیڈر غلام نبی ہانجورہ کے اعلاوہ دیگر لیڈراں بھی ورکراں کے اجلاس میں موجود تھے ۔ محبوبہ نے ورکروں پر زور دیا کہ وہ پارٹی کی جانب سے چلای جانے والی ممبرشپ مہم میں بڈھ چڈھ کرحصہ لے۔

اس موقع پر ہند - پاک کے بیچ سرحد پر سیز فائرکے بارے میں پوچھے گیے سوال کے جواب میں پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ہند چین اور ہند پاک سرحد پر سیز فائر کا اُن کی پارٹی نے خیرمقدم کیا ہے۔ تاہم اسی طرز پر جموں کشمیر میں حالات بہتر بنانے کے لیے بات چیت کا عمل شروع کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 28, 2021 11:58 PM IST