ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا نےکہا- دھوکہ بازی کو کبھی نہ بھولا جائےگا نہ معاف کیا جائےگا

جموں وکشمیرکی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی نے جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کےخاتمے کا ایک سال مکمل ہونےکے حوالے سے کہا ہے کہ اس دھوکہ بازی کو کبھی نہ بھلا جائےگا نہ معاف کیا جائے گا۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 06, 2020 02:34 AM IST
  • Share this:
محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا نےکہا- دھوکہ بازی کو کبھی نہ بھولا جائےگا نہ معاف کیا جائےگا
دھوکہ بازی کو کبھی نہ بھلا جائے گا نہ معاف کیا جائے گا: التجا مفتی

 سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی نے جموں وکشمیرکی خصوصی پوزیشن کےخاتمے کا ایک سال مکمل ہونے کے حوالے سے کہا ہےکہ اس دھوکہ بازی کو کبھی نہ بھولا جائےگا نہ معاف کیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ ایک بڑی حکومت نے دن دھاڑے جموں وکشمیر کو مسخ کرکے لوٹ لیا ہے۔

التجا مفتی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں رد عمل ظاہرکرتے ہوئے کہا: 'ایک سال پہلے ہم نے دیکھا کہ کس طرح ایک بڑی حکومت نے جموں وکشمیرکو مسخ کیا اور اس کو دن دھاڑے لوٹ لیا۔ موسم بدل جائیں گے، لیکن اس دھوکہ دہی کو کبھی بھولا جائے گا نہ معاف کیا جائےگا۔ مسلط کردہ طویل خاموشی جذبات کو ہمیشہ کے لئے دبا کر نہیں رکھ سکتی ہے'۔




التجا مفتی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں رد عمل ظاہرکرتے ہوئے کہا: 'ایک سال پہلے ہم نے دیکھا کہ کس طرح ایک بڑی حکومت نے جموں وکشمیرکو مسخ کیا اور اس کو دن دھاڑے لوٹ لیا۔
التجا مفتی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں رد عمل ظاہرکرتے ہوئے کہا: 'ایک سال پہلے ہم نے دیکھا کہ کس طرح ایک بڑی حکومت نے جموں وکشمیرکو مسخ کیا اور اس کو دن دھاڑے لوٹ لیا۔

قبل ازیں انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں انتظامیہ کی طرف سے کرفیو ہٹانے کے باوصف کرفیو جیسی پابندیاں نافذ ہونے کے متعلق ایک ٹوئٹ میں کہا: 'انتظامیہ کی طرف سے گزشتہ شب کرفیو ہٹانےکا حکم نامہ محض ایک دھوکہ تھا۔ جب بات اجتماعی سزا کی آتی ہے تو جموں و کشمیر انتظامیہ اور پولیس بغیر کوئی کاغذی ثبوت چھوڑے غیر اعلانیہ طور پرکرفیو نافذ کرکےلوگوں کو بند رکھنےکو یقینی بناتے ہیں'۔
قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے پانچ اگست کو ایک سال مکمل ہونے پر ممکنہ عوامی احتجاجوں کی روک تھام کو یقینی بنانے کےلئے دو روزہ کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔ وادی میں منگل کے روزکرفیو نافذ رہا۔ تاہم حالات بہتر رہنے کے پیش نظر انتظامیہ نے کرفیو ہٹانے کا اعلان کیا تھا، لیکن وادی میں بدھ کے روز بھی کرفیو سے بھی سخت پابندیاں عائد رہیں۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 05, 2020 11:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading